Feature Top (Full Width)

Monday, 12 October 2015

نظیربرج/روڈپر کام تیزی سے مکمل کیا جائے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) موجودہ حکومت عوام کی سہولت اور بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف کے درمیان بنا یا جانے والابے نظیربرج/روڈپر کام تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کی سفری مشکلات دور ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے بے نظیربرج/ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بے نظیر برج/روڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد الطاف ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ محمد ارشد،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء اللہ ،ڈی ڈی او پلاننگ محمد عدیل و محمد ضمیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر برج/روڈ کی تعمیر کا کام تقریباً55فیصدتک مکمل ہوچکا ہے اور بقیہ کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی سی او نے موجودہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ٹا ئم فریم کے اندر رہتے ہوئے، اس برج /روڈ کی تکمیل کا کام جلد مکمل کیاجائے تاکہ لوگ اپنے عزیزوں اوررشتہ داروں وغیرسے با آسانی ملاقات کر سکیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers