Feature Top (Full Width)

Saturday, 17 October 2015

روجہان مزاری میں بااثر افراد کا غریب خاندان پر بے گناہی ثابت کر نے کے لئے بھاہ پانی رسم سے گذرنے کے لئے دباؤ ، سراپاء احتجاج

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور کے علاقہ روجہان مزاری میں بااثر افراد کا غریب خاندان پر بے گناہی ثابت کر نے کے لئے بھاہ پانی رسم سے گذرنے کے لئے دباؤ ،انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں،غریب خاندان سراپاء احتجاج ،جا نی ومالی تحفظ فراہم کیا جائے تفصیلات کے مطابق روجہان مزاری کے موضع خیر پور بمبلی کے رہائشی 80سالہ بزرگ وڈیرہ سید بخش کے نوجوان عزیزشاہ مور پر ملزمان اختیار،اسمعیل قوم ٹبرا نی نے پیٹر انجن چوری کا بہانہ بنا کردباؤ ڈالا کہ اُس کی قوم کا بزرگ وڈیرہ سید بخش چوری کی بے گناہی ثابت کر نے کے لئے حلف دے جس پر متاثرہ خاندان نے حلف دینے کے لئے بیٹھک کی تو بااثر افراد عبداللہ،فیض محمد اورعزیز اللہ نے دباؤ ڈالناشروع کردیا کہ پانی کے تالاب میں بیٹھ کر اپنی بے گناہی ثابت کریں وڈیرہ اور اس کے رشتہ داروں کے مطابق ملزمان شرط پوری نہ کر نے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں حیلوں بہانوں سے اُن پر حملہ آور ہورہے ہیں متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ بزرگ وڈیرہ سانس کی بیماری میں مبتلاہے اگراسے پا نی میں ایک سکینڈ کے لئے بٹھایا گیا تواس کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگائے الزام کی ہر صفائی دینے کوتیارہیں جبکہ ملزم فریق نے اُن کی دو گائے بھی چوری کررکھی ہیں جوانہوں نے چوری کرناتسلیم کی مگر تاحال واپس نہ کی ہیں پولیس ملزمان کوگرفتار کرے اور ان سے مسروقہ گائیں واپس دلوائے جبکہ بھاہ پانی کی رسم قانوناً جرم ہے مگر بااثر افرادان پر اس رسم کے ذریعہ بے گناہی ثابت کر نے کے لئے دباؤ ڈا ل رہے ہیں متاثرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے جا نی ومالی تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers