را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور دن بدن
ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔کالج کو پوسٹ گریجوایٹ کی سطح پر لے جانے میں
کالج ہذا کے پرنسپل جناب ڈاکٹر شکیل پتافی کا بہت اہم کردار رہا ہے۔انہوں
نے 2012ء میں اس کالج میں ایم -اے اردو،انگلش اور اکنامکس کی کلاسز کا
اجراء کر کے اس دور افتادہ علاقے میں ایک بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا
ہے۔کالج ہذا کا پہلا ایم-اے کا رزلٹ 100فیصد رہا ہے۔اس سال یہاں کے ایم-اے
پاس طلبہ و طالبات مختلف کالجز میں بطور عارضی لیکچرار اپنے فرائض سر انجام
دے رہے ہیں۔عوام کا پر زور مطالبہ ہے کہ کالج ہذا میں ایم-ایس سی کی کلاسز
کا اجراء بھی کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment