Feature Top (Full Width)

Wednesday, 7 October 2015

تازہ سبزیاں انسانی صحت کے لئے مفید ثابت ہو تی ہیں ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تازہ اور کھاد سے پاک سبزیاں انسانی صحت کے لئے مفید ثابت ہو تی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکیم کچن گارڈننگ کے تحت گھروں میں تازہ سبزیاں اگا کر نہ صرف صحت بہتر کی جاسکتی ہے بلکہ انہیں بیچ کر معاشی طور پر بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کچن گارڈننگ اسکیم کے تحت نمائشی پلاٹ میں اپنے ہاتھ سے سبزیوں کا بیج بو کر افتتا ح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جود تھے ۔ڈی او زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کے دفاتر میں سبزیوں کے بیج کا یہ پیکٹ رعائتی قیمت پر 50روپے میں دستیاب ہے ،جس سے 5مرلہ کی زمین پر سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں۔اس پیکٹ میں 9مختلف سبزیوں کے بیج شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers