Feature Top (Full Width)

Saturday, 31 October 2015

یو اے ای گورنمنٹ کی طرف سے پاکستان کی عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)روجھان جیسی پسماندہ تحصیل میں شیخ خلیفہ برِ ج کا بنایا جانایو اے ای گورنمنٹ کی طرف سے پاکستان کی عوام کے لئے بڑا تحفہ ہےاور اس پر یو اے ای کی گورنمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔یہ برِ ج نہ صرف2اضلاع رحیم یار خان اور راجن پور بلکہ کراچی کے ساتھ ساتھ پشاور سے آنے اور جانیوالی ٹریفک کے مسائل میں بھی باآسانی حل کرے گا۔یو اے ای گورنمنٹ کی فرینڈ شپ ایک مثال ہے ،وہ پہلے بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں کافی نمایاں رول ادا کر رہی ہے ۔اس برِ ج کے بننے سے روزگاربڑھے گا،انڈسٹریز کو فائدہ ہوگااور بنجر زمین بھی آباد ہوگی۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے برِ ج کے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گو پانگ، اے سی روجھان فاروق صادق،ڈی ا وپلاننگ ملک سیف ا لرحمان،ڈی ڈی ٹیکنیکل عدیل خان اور انجینیئرز شیخ خلیفہ برِ ج موجود تھے۔دوران بریفنگ TAPLکنسٹرکشن کمپنی کے مینیجر عبد ا لحفیظ ہمدانی نے بتا یا کہ اس برِ ج کی تعمیر فروری 2015میں شروع ہوئی تھی اور اب تک اس کی65فیصد تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اس برِ ج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اب تک بننے والے انڈس برِ جز میں سے اس برِ ج کی لمبائی1300میٹر (1.3km)سب سے زیادہ ہے.رحیم یار خان اور راجن پور سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے 100ملین کی گرانٹ بھی منظور ہو چکی ہے اور یہ رحیم یار خان سے 11کلومیٹر جبکہ روجھان سے 22کلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔شیخ خلیفہ برِ ج کی تکمیل فروری 2016میں پوری ہونے کی امید ہے۔ڈی سی او راجن پور نے مزید کہا کہ لینڈ ریکوزیشن کے حوالے سے پہلے بھی آپ کی سپورٹ کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔دعا ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچے تاکہ اس کے ثمرات بہت جلد راجن پور کی عوام تک پہنچ سکیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers