راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) محرم الحرام کے دوران ضلع راجن پور میں امن وامان
کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا جائے گا۔تمام علماء کرام کسی کی دل آزاری نہ
کریں ،ناجائز لوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔تمام مکاتب فکر کے
علماء کرام اپنی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ملک دشمن
عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے
ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد
محمود گوندل،ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندہ گان،مسلم لیگی
راہنماؤں،اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے
شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ امن کے لحاظ سے یہ ضلع پنجاب کا مثالی ضلع
ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے
ہیں۔ڈی سی او نے کہا کہ دشمن کو کمزور نہ سمجھا جائے وہ کسی طرح کی ملک کو
نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔معاشرے میں ہر فرد کو دہشت گردی کے خاتمے کے
لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر تمام علماء کرام نے اپنے اپنے اظہار
خیال میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
0 comments:
Post a Comment