Feature Top (Full Width)

Thursday, 15 October 2015

پولیو فری ضلع کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے محکمہ صحت اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہا ہے ڈاکٹر فیاض کریم لغاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پولیو فری ضلع کا اعزاز برقرار رکھنے کے لئے محکمہ صحت اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لارہا ہے شہری پولیو جیسی موذی مرض کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت کاساتھ دیں پولیو کے ساتھ ساتھ ای پی آئی پرو گرام کے تحت نوزائیدہ بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکہ جات بھی بروقت لگوائیں کسی بھی شکایت کی صورت میں ای ڈی او آفس سے رابطہ کریں ان خیالات کااظہار ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے ایک ملاقات کے دوران کیا اُن کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ضلع راجن پور چار سالوں سے پولیو فری ہے یہ سب محکمہ صحت کے آفیسران اور اہلکاروں کی ٹیم ورک اور محنت سے ممکن ہوا ہے انشاء اللہ اس اعزاز کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کودور کیا جارہا ہے اس حوالے سے ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو خالی آسا میوں کے لئے انٹرویو کئے جارہے ہیں تاکہ عوام الناس کو مشکلات کاسا منا نہ کر نا پڑے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبا نی ،ایم ایس ڈسٹر کٹ ہسپتال ڈا کٹر امجد علی ہاشمی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی ودیگر آفیسران موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers