راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کا تحصیل روجھان
میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں قائم ریٹرننگ افسران کے آفس کا دورہ۔ڈی
سی او نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی وصول کر نے کی آخری تاریخ 07اکتوبر
ہے۔جبکہ جانچ پڑتال 08اکتوبر سے13اکتوبر تک ہو گی اور اعتراضات جمع کرانے
کی تاریخ 30اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ امیدواران کو 06نومبر
سے نشانات الاٹ کر دئے جائیں گے۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام امیدواران ضابطہ
اخلاق کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر واے سی
روجھان فاروق صادق ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ریٹرننگ آفیسر شکیل پتافی
اور ریٹرننگ آفیسرڈاکٹر مونس بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment