راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم پر خصوصی
توجہ دے رہے ہیں اور تعلیم کی کوالٹی و شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے اربوں
روپے خرچ کر رہے ہیں ۔ان کے وژن کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لئے محکمہ
تعلیم اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائے۔سکولوں کی مسسنگ فیسلیٹیز فوری
طور پر مکمل کریں ۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے سکولوں کی مسسنگ
فیسلیٹیزکے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں محکمہ
فنانس،تعلیم اوربلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے بلڈنگ کے افسران
کو ہدایت کی کہ سکولوں کے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کریں ۔اس سلسلہ
میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ایم او
عبدالرؤف نے مسسنگ فیسلیٹیزکے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔
0 comments:
Post a Comment