راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجر کی زیر صدارت فلاور شو
کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ضلع بھر کے افسران کو جشن بہاراں کی
فلاور شو نمائش کا ٹارگٹ دیا گیا۔اور کہا کہ ضلع کو خوبصورت اور پھولوں کے
ساتھ سجا کر نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب
احمد،اے سی راجن پور چوہدری مختار،پولیٹیکل اسسٹنٹ ، ای ڈی اور زراعت ملک
سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ای ڈی او فنانس، چیئر مین
ہارٹیکلچرل ونگ خواجہ محسن رسول،ڈی او جنگلات طلعت عباس ،ڈی او لیبر میاں
جہانگیر ،محکمہ صحت، تعلیم،ایکسائز،ٹی ایم اے ،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،پولیس
اور ہائر ایجوکیشن کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ آنے والے
موسم بہار سے پہلے پھولوں کی آبیاری کی تیاری مکمل کر لیں۔تاکہ موسم بہار
تک پھولوں کی نمائش اچھے انداز میں ممکن ہو سکے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے
افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں کی خوبصورتی کے لئے صفائی کے نظام کو مزید
بہتر بنایا جائے۔اور ہر محکمہ اپنے اپنے دفاتر میں موسم کے مطابق پودے
لگائے۔ جشن بہاراں کی اس نمائش میں چالیس ہزار پھولوں کی نمائش ہو گی۔
0 comments:
Post a Comment