راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) چک دلبر میں بااثر زمیندار نے غریب محنت کش کی
زمین پر قبضہ کر لیا اور مکان جلا دیا ،پولیس نے الٹا محنت کش پر مقدمہ
درج کر دیا ،اہل خانہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان
میں بااثر افراد شیر خان ،سرگانی ،رحم علی ،جان محمدو دیگر نے غریب محنت
کش فیض محمد سرگانی کی چک دلبر میں واقع زمین پر قبضہ کر لیا اور اس کا کچہ
مکان بھی جلا دیا ،جب پولیس کے پاس کاروائی کے لیے گئے تو پولیس نے
کاروائی کر نے کے بجائے محنت کش فیض محمد سرگانی ،ملوک خان درگانی سمیت
6افراد پر ہی لڑائی کا مقدمہ درج کر دیا اور خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار
کر لیا ،اہل خانہ کے مطابق ایس ایچ او روجھان مقامی زمیندار کو زمین دینے
کے لیے دباؤ دے رہے ہیں ،جس پر اہل خانہ نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کیا اور اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا
تھا کہ ان کا گزر بسر صرف زمین پر ہے اور وہ ہی ان سے چھین لی گئی ہے ،جبکہ
انہیں مقدمات میں گرفتار بھی کیا جا رہا ہے ۔جنہیں فل فور ختم کیا جا ئے
مظاہرین کے مطابق عدالت سے عبوری ضمانت ہو نے کے باوجود بھی انہیں گرفتار
کیا جا رہا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment