راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت خواتین کی ترقی اور ان کو ہنر مند بنانے میں
کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او سلطانہ ظہور نے صنعت زار محکمہ
سوشل ویلفیئر کی فسٹ فلور عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ا
و سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،منیجر صنعت زار نادیہ نواز،ڈپٹی ڈی او تہمینہ
دلشاد،میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہداور دیگر متعلقہ خواتین نے شرکت کی۔
بیگم ڈی سی اونے کہا ہے کہ یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواتین کو
آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز نے کہا ہے کہ اس
عمارت میں وزیر اعظم کے پروگرام یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت کلاسسز
لگائی جارہی ہیں ۔جس میں شعبہ ڈریس میکنگ،ہینڈ مشین اینڈ ہینڈ ایمبرائڈری
اور بیوٹیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment