راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خاندان فرید میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے خاندان فرید
کے درمیان چند روز قبل بننے والا عوامی اتحاد توڑنے کا اعلان کر دیا گیا
،سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ اور پاکستان
عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری خواجہ عامر فرید کوریجہ نے مسلم لیگ
ن کے ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے ساتھ انتخابی اتحاد
کا اعلان کر دیا ن لیگ کے ساتھ اتحاد پر پاکستان عوامی تحریک اور سرائیکی
تحریک کے کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بات کا اعلان خواجہ عامر
کوریجہ کی رہائش گاہ نازک نگر میں ایک سیاسی جلسہ میں کیا گیا۔جلسہ میں
خواجہ غلام فرید کوریجہ اور سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک ،سردار جگن
خان دریشک،سردار یوسف خان دریشک کے علاوہ کئی سابق کونسلر و سیاسی کارکن
موجود تھے ۔خواجہ عامر کوریجہ کی عدم موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر
منعقدہ جلسہ میں اعلان کیا گیا کہ اس انتخابی کی سربراہی خواجہ عامر کوریجہ
کریں گئے اور اس انتخابی اتحاد کے تمام امیدوار مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی
سیاسی جماعت کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گئے ۔دریں اثنا پاکستان عوامی
اتحاداور سرائیکی تحریک کے درجنوں کارکنوں نے صحافیوں کے سامنے مایوسی کا
ظہار کرتے ہوئے اسے قول و فعل میں کھلا تضاد قرار دیا۔باخبر ذرائع کے مطابق
سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور خواجہ کلیم
الدین کوریجہ جلد شہید کمال فرید گروپ کی حمایت کا اعلان کریں گئے ۔
0 comments:
Post a Comment