راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بلدیاتی اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ
گذشتہ روز بھی جاری رہا ریٹر ننگ آفیسران کے معاون اہلکار اُمیدواروں کا
فون کر کے سروسز فراہم کر نے والے محکموں کااین اوسی مانگتے رہے اس طرح
فائل کی تکمیل کی جاتی رہی آج بروز بدھ اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
جائے گی جس کے بعد نشا نات الاٹ کئے جائیں گے میو نسپل کمیٹی راجن پور کے
وارڈ نمبر 6 ،وارڈ نمبر 1 اوروارڈ نمبر 11 کے چار اُمیدواروں نے اپنے
کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں میو نسپل کمیٹی کے کئی وارڈز میں مسلم لیگ ن
اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک گروپ کے کئی اُمیدوار آمنے سا منے آگئے
ہیں بلدیاتی انتخابات کی بار بار معطلی کی وجہ سے تاحال اُمیدواروں کا جوش
وخروش دیکھنے کو نہ ملا ۔
0 comments:
Post a Comment