راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے 2018
کا الیکشن پیپلز پارٹی کا ہو گا پیپلز پارٹی کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے
خواب دیکھتے رہ جائیں گئیان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول
بھٹو نے پیپلز پارٹی مٹھن کوٹ کے کارکن محمد عرفان سے ملاقات کے دوران کہی
بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہوں پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے بحرانوں
کا مقابلہ کیا ہے پیپلز پارٹی جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کے پاس نہیں انہوں
نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے ہمیشہ اصولوں اور پاکستان کی سیاست کی ہے اور
سیاسی قوتوں کو مضبوط بنایا آج سیاستدانوں کو کمزور کرنے کی سازش کی جا
رہی اور اس کا شکار وہی لوگ بنیں گئے جو اس سازش میں شامل ہیں انہوں نے
محمد عرفان کی طرف سے مٹھن کوٹ کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد اور
مناسب وقت پر دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment