Feature Top (Full Width)

Thursday, 1 October 2015

طا لبہ کو اغواء کرنے کی کوشش اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)بیٹ سونترہ میں با اثرمقامی زمیندا ر کا اسلحہ کے زور پر ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش پر تشدد ۔پانچویں کلاس کی طا لبہ کو اغواء کرنے کی کوشش اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر نا کام بنا دی ۔اہل علاقہ کا ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ ۔پولیس سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نو احی علاقہ ہیڈ حامد کے کاشتکار جو مقامی سردار صادق ڈاہر کی ظلم و زیادتی اور بر بریت جبکہ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف مرد و زن نے احتجاج کیا ۔مظا ہرین کے مطابق دور وز قبل صادق ڈاہر نے اپنے مسلح پانچ ساتھیو ں سمیت اللہ وسایا محنت کش کی8سالہ پانچویں کلاس کے طالبہ کو اغوا ء کرنے کی کوشش کی اور محنت کش پر کلاشن کوف کے پٹ ما کر زخمی کر دیا لیکن اھل علاقہ موقع پر جان بخشی کرائی اور اغواء کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ۔ ،درخواست کے با وجود چوکی انچارج ملزمان کو پکڑ نہیں رہے جبکہ علاقہ میں خوف وہر اس کی وجہ سے پانچویں کلاس کی طالبہ اسکول جانے بھی قاصر ہے ۔اللہ وسایاکے مطابق صادق ڈاہر نے میرے ساتھ ظلم کیا ہے اور مجھ پر تشدد کیا ہے اور اسکو ل جاتی بچی کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی 15پر کال کرنے کے با وجود ہمار ی کوئی مدد نہ کی گئی اور بعد میں چوکی بیٹ سونترہ پردرخواست بھی دی لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔دوسری جانب سویرا فاطمہ کے مطابق میں اپنے ابو کے ساتھ سات بجے اسکول راجن پور جا رہی تھی کہ راستے میں چھ افراد نے ہمیں گھیر لیا اور تین افراد نے ابو پر تشدد کرنا شروع کردیا مجھے اٹھا نے لگے لو گو نے آکر ہماری جان بخشی کرائی ۔اہل علاقہ نے احتجاجی کر تے ہو ئے ایس ایچ او ملک جاوید اور ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers