راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق اُمیدوار صو بائی حلقہ 249 سردار محمدیوسف خان
گبول نے کہا ہے کہ شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو کے قافلہ پر اٹھارہ ستمبر کے
روز کراچی میں حملہ کر کے جمہوریت کو ختم کر نے کی مذموم کوشش کی گئی جس
میں اللہ تعالیٰ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو محفوظ رکھا مگر دشمنان
جمہوریت اپنے مذموم عزائم میں بالاخر کامیاب ہوئے ان واقعات کی جتنی بھی
مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں پی پی پی
عہدیداران اور کار کنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا
کہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جمہو ریت کے
لئے جتنی قربانیاں پی پی پی نے دیں اتنی کسی سیاسی جماعت نے نہیں دیں اب
بھی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کوجاری
رکھیں گے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور اُن کی
قیادت میں ملکی ترقی کاسفر جاری رکھا جائیگا اس موقع پر ہاشم خان گبول،
عبدالخالق ،عبداللہ خان گبول، وسیم احمد سمیت سینکڑوں کار کنان موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment