Feature Top (Full Width)

Sunday, 25 October 2015

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے یونین کونسل فتح پور کے پانچ ہزارافراد صاف اور میٹھا پانی پینے سے مستفید ہوں گے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے یونین کونسل فتح پور کے پانچ ہزارافراد صاف اور میٹھا پانی پینے سے مستفید ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے لگائے گئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان، سنگی فاؤنڈیشن کے نمائندہ اظہر خان،ظفر خان، ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ،واٹر منیجمنٹ آفیسر ایاز بخاری اور دیگر علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب اور سماجی تنظیمیں لوگوں کی خدمت کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کے دیہی علاقے جہاں زیر زمین پانی کڑوا ہے وہاں واٹر سپلائی سکیموں پر جلد کام مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔اس موقع پر سنگی فاؤنڈیشن کے نمائندہ اظہر خان نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی تین یونین کونسلز میں عوام کو میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گئے ہیں جن میں یو سی حاجی پور،فتح پور اور جہان پور شامل ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو پانی کی فراہمی کے لئے موبائل یونٹ بھی بھجوائے جا رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers