راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب نے محرم الحرام کے انتظامات کے
جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایام عاشور کا تقدس ہر مسلمان پر
فرض ہے۔اور انتظامیہ امن کے لئے مضبوط منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔مجالس
اور جلوسوں کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔تحصیل ،
ضلعی اور ڈویثرن سطح پر کنٹرول روم فنکشنل ہیں۔کمشنر ڈیرہ نے ای ڈی او صحت
کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال،ٹی ایچ کیو اور دیگر
سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ،ایمبولینسز راؤنڈ دی
کلاک موجود رہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی نے اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس،مجالس اور تعزیہ لائسنس داران طے شدہ روٹس
اور اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ہر آنے والے شخص کی واک تھرو گیٹ
اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ ہو گی۔اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر اور ڈی
پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی
کے ممبران سے رابطے میں ہے۔ڈی سی او نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
کہ جلوسوں کے راستوں پر لائٹس کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122کی
ایمبولینسز جلوسوں کے روٹس پر جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں گی۔اجلاس میں موجود
ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ
یہ ضلع امن کی مثال ہے ۔تمام مسالک کے علماء کرام میں ہم آہنگی پائی جاتی
ہے۔اور ہمیشہ کی طرح اس اخوت وبھائی چارے کی مثال کو برقرار رکھا جائے
گا۔اس موقع پر اے ڈی سی،ڈی او سی،ای ڈی او صحت،اسسٹنٹ کمشنرز،پولیٹیکل
اسسٹنٹ،ریسکیو1122،سول ڈیفینس،رینجرز ،پولیس،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور
دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب
نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کا دورہ کیا۔وہاں پر موجود ڈاکٹرز ،
پیرا میڈیکل سٹاف اور ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment