راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اچھی کوالٹی کی اینٹوں سے بننے والی عمارتیں مضبوط
اوردیرپا ہوں گی۔ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھٹہ مالکان کو چاہیئے کہ
بھٹوں میں پلاسٹک،شاپر،کپڑا،ربڑ اور ٹائر وغیرہ جلانے سے گریز کریں اور
اچھی کوالٹی کاکوئلہ استعمال کریں۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور
چوہدری ظہور حسین گجر نے راجن پور میں قائم بھٹوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی او سی آفتاب
احمد،ای ڈی او ورکس ثاقب رحیم،ڈی او لیبر میاں جہانگیر اور بھٹہ مالکان
موجود تھے۔دوران اجلاس مختلف بھٹہ مالکان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ راجن
پور ،ملتان،ڈی جی خان اور کوئٹہ وغیرہ ہر جگہ کی مٹی میں فرق ہے۔لال اینٹ
صرف کوئلہ جلانے سے بنتی ہے جبکہ ہمیں راجن پور میں کوئلہ بہت مہنگا پڑ رہا
ہے ۔ڈ ی سی او نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی بہتری عزیز ہے ،اس لئے امید ہے
کہ آپ لوگ کوالٹی کی بہتری کو یقینی بنائیں گے اور آپ کا تعاو ن ماحول
کوصاف ستھرارکھنے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے ڈی او انڈسٹریز اور لیبر
ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ بھٹوں کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ ویجز ایکٹ
اور لیبر ایکٹ پر عملدارآمد ہورہا ہے کہ نہیں؟
0 comments:
Post a Comment