راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے ڈ ی
ایچ کیو ہسپتال راجن پور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں
کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ای ڈی او ورکس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو
جلد مکمل کیا جائے تاکہ آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کوئی مشکل پیش
نہ آئے۔انہوں نے ایم ایس کو بھی تاکید کی کہ ہسپتال میں صفائی وغیرہ کا
خاص خیال رکھا جائے ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ
عامر منیر،ڈ ی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ای ڈی او فنانس راؤ عطا ء
اللہ،ایم ایس ڈاکٹر امجد شاہ،ڈاکٹر محبت علی اور دیگر متعلقہ افسران موجود
تھے۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں حائل
رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔آخر میں ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور
حسین گجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد ڈی ایچ کیو راجن پو ر کو پنجاب
کا ایک مثالی ہسپتال بنا کر دم لیں گے۔
0 comments:
Post a Comment