را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کسانوں کی خوشحالی ملک اور زراعت کی ترقی کی ضامن
ہے۔چھوٹے کسانوں کو فی ایکٹر پانچ ہزار روپے کی ادائیگی کے لئے ضلع بھر میں
5سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔جہاں پر پنجاب بینک اور نادرا کے قائم کردہ
کاؤنٹرز رقوم کی ادائیگی کے لئے دستیاب ہوں گے۔اس امر کا اظہار ڈی سی او
راجن پور ظہور حسین گجر نے کسان پیکج کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں
سینٹرز کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پیکج چھوٹے
کسانوں کو کافی مالی مدد فراہم کرے گا۔ جس سے ان کے مسائل میں یقیناًکمی
واقع ہو گی۔ اس موقع پر سینٹرز انچارجز،منیجر پنجاب بنک اور نادرا کے
افسران موجود تھے۔ ڈی سی او کو اجلاس کے دران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع
راجن پور میں بنائے گئے پانچوں سینٹرز پر آفیسرز بطور انچارج تعینات کر
دیئے گئے ہیں۔جس کے مطابق پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور کے انچارج اے سی
راجن پور،ہائر سکینڈری فاضل پور میں ای ڈی او تعلیم، یو سی محمد پور میں اے
ڈی ایل جی،ٹی ایم اے آفس جام پور میں اے سی جام پورجبکہ کامرس کالج روجھان
میں اے سی روجھان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ڈی سی او نے ای ڈی او زراعت
کو ہدایت کی کہ ان سینٹرز پر زراعت اور لائیو سٹاک اپنے اپنے سٹال لگائے
0 comments:
Post a Comment