راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )بچپن کی شادی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ
حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی اپنا عملی کردار ادا کریں ۔ تعلیم
اور صحت کے شعبوں کی ترقی میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماجی
تنظیمیں کا کردار قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد نے
سماجی تنظیم راہنما ایف پی اے پی اور پلان انٹر نیشنل کی جانب سے دیہی
مرکز صحت اور گرلز ہائی سکولز میں ضروری سامان کی فراہمی کی تقریب میں کیا ۔
تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی ، ای ڈی او ہیلتھ
فیاض کریم لغاری ، ، چئیرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی مولانا محمد علی صدیقی ،
ڈی او سوشل ویلفئیر شازیہ نواز ، ڈی ڈی او سوشل ویلفئیر تہمینہ دلشاد ،
منیجر صنعت زار نادیہ نواز سمیت سکولوں کی ہیڈ مسٹرس ، بی ایچ یو کے سٹاف
سمیت سماجی تنظیموں ، میڈیا کے نمائندوں ، علماء کرام سمیت کثیر افراد نے
شرکت کی ۔ تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بی ایچ یو اور یو
سی درجہ کے سکولوں میں دیے گئے سامان سے بچیوں کی انرولمنٹ اور صحت سے
متعلق آگاہی اور موئثر سہولیات یقینی ہونگی ۔ علاوہ ازیں حکومتی اداروں کا
بھی فرض ہے کہ وہ سماجی تنظیموں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کا خیر
مقدم کریں ۔سماجی تنظیم راہنما اور پلان انٹر نیشنل کی طرف سے کیے جانے
والے اقدامات قابل شتائش ہیں اور یہ تمام چیزیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ
لوگوں میں بچپن کی شادی کے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کو وہ سہولیات بھی
مہیاء کی جائیں جن سے وہ اس قابل سزا جرم سے نجات حاصل کر سکیں ۔ اس موقع
پر سماجی تنظیم راہنماایف پی اے پی کے پروگرام منیجر سید محمد علی ، سی بی
سی محمد شہزاد ، محمد ساجد ، ٹیم لیڈر وقاص احمد اور پلان انٹر نیشنل کے
سلطان تنولی ، مہوش روز اور فیاض سندھو بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment