راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو پر امن
اور الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔یہ باتیں ڈی سی
او ظہور حسین گجر نے الیکشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
کہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں کسی کو موبائل یا کیمرہ لے
جانے کی اجازت نہ ہو گی اور نہ ہی کسی قسم کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی
اجازت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب
کئے جائیں گے۔انہوں نے آر اوز کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سرکاری
ملازمین کی ڈیوٹیوں کے آرڈر فوری طور پر کئے جائیں۔اس موقع پر آر اوز،اور
ورکنگ گروپ کے اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او لیبر میاں جہانگیر
اورالیکشن سیل کا عملہ بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment