راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں پولیو مہم کا ٹارگٹ تقریباً
100فیصد مکمل ہو چکا ہے اور اچھا کا م کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی
جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے پولیو
مہم کے تیسرے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے
ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈ ی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی
او فاریسٹ ،ڈی ایچ او ہیلتھ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈاکٹر
ہاشم علی،آفتاب احمد شاہ، ہیلتھ افسران ،سیکٹرانچارج اور متعلقہ افسران
موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ
پولیو مہم میں ضلع راجن پور کا ٹارگٹ تھا کہ 3لاکھ80ہزار171بچوں کو پولیو
کے قطرے پلائے جائیں۔3روز میں98فیصد نتائج حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ
اس کمی کو اگلے دن پورا کرلیں گے۔
0 comments:
Post a Comment