راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں
ضلع بھر کے 579پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔جن میں 7لاکھ 99ہزار404ووٹرز
اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور
ظہور حسین گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ 69یونین
کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواران کی تعداد 237،جبکہ جنرل
کونسلرز امیدواران کی تعداد 1430کے درمیان مقابلہ ہو گا۔مزید انہوں نے
بتایا کہ 5میونسپل کمییٹیوں کے امیدواران کی تعداد 352ہے جن کے درمیان
مقابلہ ہو گا۔ڈی سی او نے بتایا کہ 2خواتین چیئرمین اور وائس چیئرمین برائے
یونین کونسل اور 3خواتین جنرل کونسلر برائے یونین کونسل کے امیدواران میں
شامل مقابلہ ہیں۔
0 comments:
Post a Comment