راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں
کی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے ۔کسی بھی ملک کی ترقی میں زراعت
ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔کسان اچھا بیج اگا کر پیداوار میں اضافہ
کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے 522مواضعات کے کسانوں
میں 2088گندم کے بیج کے تھیلے چھوٹے کاشتکاروں میں تقریب تقسیم سے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی او زراعت اسلم
نجم،ڈپٹی ڈی او زراعت غلام شبیر،وائس چیئر مین ایگری فورم راؤ
اٖفسر،سپریٹینڈنٹ زراعت دین محمد اور دیگر زراعت کے افسران بھی موجود
تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو مزید سبسڈی دے رہی ہے جن
میں زرعی آلات،کھالہ جات اور زرعی پیکج شامل ہیں۔جس سے ملکی پیداوار میں
اضافہ ہو گااور کسان و پاکستان خوشحال ہو گا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت اور
ڈی او زراعت نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور ڈی سی او نے گندم
کا بیج تقسیم کیا۔
0 comments:
Post a Comment