راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کا ڈی ایچ کیو
ہسپتال کا دورہ،ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور ادویات کی خریداری
بارے بریفنگ لی۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی
خریداری ، ترقیاتی کاموں اور صفائی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تمام
کام وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم
لغاری ،ای ڈی او فنانس راؤ عطاء اللہ ،ڈی ایم او عبدالرؤف،ڈی او پلاننگ ملک
سیف الرحمان،ڈی او روڈ،ایم ایس اور الیاس گبول ان کے ہمراہ تھے۔ای ڈی ا
وصحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے ڈی سی او کو مکمل بریفنگ دی۔ڈی سی او نے کہا
کہ لوگوں کو طبی سہولیات باہم فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی
خریداری کے لئے دس کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment