راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جامع بریلوی دربارمظفرالدین راجن پور کی جانب سے ضلع بھر
کے 40 مدارس کے طلباء وطالبات میں دینی کتب کے 130 کورسز کی تقسیم،نعت
خوانی اور تقاریر کے مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز نوجوان طلباء میں نقد رقوم
کی تقسیم جبکہ چالیس علماء اساتذہ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی تفصیلات
کے مطابق جامع بریلوی دربار کے زیراہتمام تقریب بعنوان ’’تقسیم سوغات
بریلوی دربار‘‘ مظفرالدین راجن پور منعقد ہوئی جس میں مہمان گرامی ،قاضی
محمد جمیل جام پور دارلعلوم فریدی عیدگاہ جام پور ،قاری نورالحسن ناظم
اعلیٰ سنی جماعت سمیت ضلع بھر کے مدارس سے اساتذہ کرام ،علماء اور طلباء کی
کثیر تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے کیا
گیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمداصغر فریدی نے ادا کئے میزبان تقریب
ناظم بریلوی دربار خواجہ مظفرالدین نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ فکر
رضا کی ترویج کے سفر کاآغاز سات سال قبل کیا اور ابتک وکلاء ،اساتذہ ،احباب
سمیت مدارس کے اساتذہ میں سینکڑوں کتب تقسیم کرچکے ہیں آج بھی ضلع بھر کے
مدارس میں قرآن مجید 470 متفرق سپارے 790 قاعدے پانچ اقسام 900 نماز کاپیاں
1050 ختم شریف 650 کاپیاں قصیدہ بردہ شریف 60 عددتقسیم کئے جارہے ہیں اُن
کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تصانیف ’’سوغات نور‘‘ اور ’’ سوغات کشکول ‘‘کا سات
زبانوں میں ترجمہ کراکر اُس کی ہزاروں کاپیاں علماء ،اساتذہ سمیت ملک بھر
کی لائبریریوں میں پہنچا چکے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment