راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے،تمام مکاتب فکر کے
لوگوں کو چاہیئے کہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی ڈیوٹی
احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد نے ڈی
ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر
تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ،ڈی ایچ او،ایم ایس ڈی ایچ کیو اور
دیگرمتعلقہ افسران موجود تھے۔ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ
اس پولیو مہم میں محکمہ صحت کی ٹییں 841ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال کی عمر تک
کے 380171 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گی۔ ا س کے علاوہ بس اسٹینڈ اور
ریلوے اسٹیشن پر بھی پولیو کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔
0 comments:
Post a Comment