را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)تبدیلی کا سورج طلوع ہوچکا 60 برسوں سے سرداروں کے
پیچھے لگنے والی عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے مرِ دِ قلندرجمشید
دستی نے شہرِ فرید راجن پور سے تونسہ شریف رمک تک فری بس سروس کا افتتاح
کر دیا ۔ آزاد امیدوار اے ڈی عامر تھہیم اور یوتھ ونگ نے ان کا والہانہ
استقبال کیا اوران کے کیمپ پر خطاب بھی کیا۔دربارِ فرید پر حاضری کے بعد
شہر کا پیدل وزٹ کر کے ریڑھی بانوں مزدوروں کے ساتھ مصافحہ کر کے یہاں کی
عوام کے دل جیت لئے۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے ایم این اے جمشید دستی نے
کوٹ مٹھن سے تونسہ رمک تک عوام الناس کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے فری
بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔یہ بس روزانہ صبح سات بجے را جن پورسے روانہ
ہوگی،ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی، کوٹ مٹھن میں میزبانی کے فرائض وارڈ
نمبر 9 کے آزاد امیدوار اے ڈی عامر تھہیم اور یوتھ ونگ یونٹ بستی
میانی،کوٹلہ حسین،اور بستی دستی کے کارکنان نے والحانہ استقبال کیا ۔دربارِ
فرید پر حاضری کے بعد کلمہ چوک پر عوام سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا
کہ وڈیرے جاگیر دار عوام کے خیر خواہ نہیں تبدیلی عام آدمی ہی لے کر آئیں
گے۔میں بھی مزدور کا بیٹا ہوں عوام کے دکھ درد کا احساس ہے،پی ٹی آئی ،مسلم
لیگ،یہ سب یہودی لابی ہیں ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں،اس کے بعد انہوں نے
بس کو چلا کر مدنی چوک پر لے آئے جہاں سے موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے
بستی میانی میں الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا جہاں دستی برادری کو اے ڈی عامر
کی حمایت پر بھی زور دیا جس پر انہوں نے اپنی قوم کے ہیرو کو یقین دہانی
کرائی۔کیمپ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پانچ دسمبر کے بعد عوامی
راج پارٹی کی بنیاد رکھوں گا جس کے تحت ضلع راجن پورسمیت پورے جنوبی پنجاب
سے سرداری نظام کے خاتمے کے لئے مزدور اور محنت کش لوگوں کو الیکشن میں
کھڑا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب عام آدمی بھی اپنے حقوق کا
دفاع کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوں
0 comments:
Post a Comment