راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میئرز اور چیئرمینوں
کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لئے لوکل باڈیز بورڈ بنا دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے بتایا کہ لوکل باڈیز بورڈ کے سربراہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر محمد شہبازشریف ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم
لیگ پنجاب کے صدر اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سربراہی میں پاکستان
مسلم لیگ (ن) کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو لارڈ
میئرز ‘ ڈپٹی لارڈ میئر‘ ڈپٹی میئر‘ چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل‘
چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور مخصوص نشستوں کے لئے پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کر کے پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔
اہل اور موزوں امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر واقع 180ایچ‘ ماڈل
ٹاؤن میں اپنی درخواستیں جاری کردہ فارم اور کوائف کے ساتھ جمع کرائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment