Feature Top (Full Width)

Saturday, 14 November 2015

پولیو مہم کے دوران ہیلتھ افسران دریاؤں اور پہاڑوں پر بسنے والوں کو فوکس کریں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ہیلتھ افسران کو چاہئے کہ وہ شہروں کی بجائے کچے اور ٹرائبل ایریا ز میں خصوصی طور پر وزٹ کیا کریں۔پولیو مہم کے دوران ہیلتھ افسران دریاؤں اور پہاڑوں پر بسنے والوں کو فوکس کریں۔کیونکہ یہ لوگ عام طور پر ایسی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں جو کہ شہروں میں بسنے والوں کو با آسانی مہیا ہوتی ہیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے پولیو مہم کے دوسرے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈ ی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار،ڈی او فاریسٹ ،ڈی ایچ او ہیلتھ ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈاکٹر ہاشم علی،آفتاب احمد شاہ، ہیلتھ افسران ،سیکٹرانچارج اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پولیو مہم میں ضلع راجن پور کا ٹارگٹ ہے کہ 3لاکھ80ہزار171بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔2روز میں 70فیصد نتائج حاصل کر چکے ہیں اور امید ہے کہ تیسرے روز اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیں گے۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ پولیو کا مرض بہت خطرناک ہے ،اکثر اوقات تعلیم اور شعور کی کمی اس مرض کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ دیہاتوں میں زیادہ تر لوگ اس مرض کی سنگینی سے لاعلم ہوتے ہیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری نہیں سمجھتے۔ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ بیداری مہم بھی چلائیں تاکہ اس موذ ی مرض کو جڑ سے ہی ختم کردیں ۔امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ مزید محنت کریں گے اور اس موذی مرض کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھائیں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers