راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )علامہ اقبالؒ عصرحاضر اور نوجوان نسل کے شاعر
تھے۔جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے بیداری ملت اور اتحاد یکجہتی کا پیغام
دیا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر
قریشی نے یوم اقبالؒ کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں
منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ
ناز،پروفیسرز،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یوم اقبال
ؒ کی تقریب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پورکی پرنسپل مسز شاہینہ
نازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فکر اقبال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حکیم
الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا شمار بیسویں صدی کی عظیم شخصیات میں
ہوتا ہے۔تصور پاکستان کی تشکیل اقبال کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اس تقریب سے
پروفیسر مسز تسنیم کوثر،پروفیسر مسز عمارہ جبیں اور دیگر اساتذہ کرام نے
تقاریربھی کیں۔کالج کی طالبات کومل آفتاب،کائنات بھٹہ اور ارم طاہرہ نے یوم
اقبال ؒ پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے
دس کالجز میں یوم اقبال کی تقریبات منائی گئیں۔جن میں پوسٹ گریجویٹ کالج
راجن پور،کامرس کالج راجن پور،گرلز کالج فاضل پور اور جام پور کے علاوہ
دیگر کالج شامل ہیں۔
0 comments:
Post a Comment