Feature Top (Full Width)

Wednesday, 30 September 2015

محکمہ زرا عت (تو سیع)را جن پور میں مو سم سر ما کی سبز یو ں کے بیج کے 2700 پیکٹ مہیا کر د یئے گئے ہیں ملک غلا م شبیر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈسٹر کٹ آ فیسر زرا عت (تو سیع ) را جن پور ملک غلا م شبیر نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وز یر اعلیٰ پنجا ب کا پر و گر ام " فر و غ کا شت سبز یا ت برا ئے کچن گا رڈ ننگ "کے تحت محکمہ زرا عت (تو سیع)را جن پور میں مو سم سر ما کی سبز یو ں کے بیج کے 2700 پیکٹ مہیا کر د یئے گئے ہیں جو کہ 50 رو پے فی پیکٹ کے عوض ڈسٹر کٹ آ فسیر زر اعت (تو سیع ) را جن پور ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر زرا عت (تو سیع ) را جن پور ،زرا عت آ فیسر (تو سیع ) را جن پور ،زرا عت آ فیسر (تو سیع) کو ٹ مٹھن ،زرا عت آ فیسر (تو سیع ) فا ضلپو ر کے دفاتر سے دستیا ب ہیں کا شت کا ر حضر ات سہو لت سے فا ئد ہ اٹھا ئیں اور بر وقت سبز یا ں کا شت کر کے تا ز ہ سبز یا ں حا صل کر یں اس موقع پر محمد قا سم مستو ئی ،عبد لستا ر و دیگر مو جو د تھے

Thursday, 24 September 2015

ای آر ایس پی قدرتی آفات کے علاوہ لوگوں کی خدمت کر رہی ہے آفتاب احمد،

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )این آر ایس پی اور پی پی اے ایف کے تعاون سے مختلف یونین کونسلز کی ایل ایس اوز کی کارکردگی کے بارے میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کا مقصد ایل ایس او کے ادارہ جات کی مدد سے جو بھی کام کئے ان کو خود بیان کرے اور خود ان کو بتانے کا موقع ملے۔ای آر ایس پی قدرتی آفات کے علاوہ لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد، ڈی او جنگلات طلعت عباس اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر این آر ایس پی حسینہ بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس پروگرام میں ایل ایس او حاجی پور، عمر کوٹ ،شکار پور ،واہ لشاری،تتار والا، سکھانی والا،داجل اور کوٹلہ دیوان نے شرکت کی۔

ضلع کی پسماندگی ختم ہو سکے ظہور حسین گجر


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کاا جلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت مقامی ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ خان دریشک نے کی ۔اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر ، اے ڈی سی ، ڈی ایم او ، ای ڈی او زراعت ،ڈی ایس پی ،ڈی او فنانس ،ایس ڈی او ہائی وے صوبائی،ڈی او بلڈنگ اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں ۔جس میں زراعت ،روڈز،سرکاری عمارات اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے ان تمام منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ضلع کی پسماندگی ختم ہو سکے۔اس موقع پر ڈی سی او نے بریفننگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ایس ڈی او ہائی وے عمیر خان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کا روڈ میپ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں آٹھ مختلف دیہی علاقوں میں روڈز بنائے جا رہے ہیں ۔جس سے دیہی علاقوں میں ترقی ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور اور نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں تہمینہ دلشاد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور اور نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں سوشل ویلفیر آفس میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔اور تمام این جی اوز شہری اور دیہی علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے لوگوں کو آگاہ کریں اور پولیو کی آگاہی مہم کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او تہمینہ دلشاد نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرائیں اور حکومت پنجاب مالی امداد کرے گی اور تعلیم یافتہ نابینا اور معذورافراد کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔ اس سمینار میں این جی اوز کے نمائندہ گان اور تحصیل ا یڈوائزر محتسب پنجاب ایاز کھوکھر بھی موجود تھے۔

در یا ئے سند ھ کے سیلا ب سے بچا ؤ کیلئے حفا ظتی بند شیر و بھا گسر تک تعمیر کیا جا ئے را ؤ آ فسر

را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) در یا ئے سند ھ کے سیلا ب سے بچا ؤ کیلئے حفا ظتی بند و شیر و بھا گسر تک تعمیر کیا جا ئے ،بند کی او نچا ئی 15 چو ڑا ئی 30 فٹ ہو نی چا ہیے جبکہ اند رونی سا ئیڈ پر پتھر لگا ئے جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر وا ئس چیئر مین ایگر ی فو رم را ؤ آ فسر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انیو ں نے کہا کہ گذ شتہ بیس سا لو ں کے دوران مختلف ادوار جس میں سول اورفو جی دور شا مل ہے را جن پور کے سر دار ،وڈیر ے ،سیا ستد انو ں کے رُو پ میں گذ شتہ 67 سالو ں سے اس خطہ کی غر یب عو ام پر مسلط ہو ئے آ ر ہے ہیں اور ہر حکو مت میں شا مل ہو نے کے با و جو د عو ام کو محض سبز با غ د کھا تے آ ر ہے ہیں را جن پور کی عو ام اورفصلا ت کو تبا ہی سے بچا نے کے لئے یہ وڈ یر ے سر کا ری طو ر پر حفا ظتی بند تک نہ بنو اسکے جبکہ اسی دورا ن ضلعی نظا م حکو مت کے دور میں ار بو ں رو پے کی گر انٹ کے یہ خو د ما لک تھے اگر یہ چا ہتے تو در یا ئے سند ھ کی مشر قی سا ئیڈ سے را جن پور کی تبا ہی مچا نے وا لے پا نی کوشیر و جا م پور سے بھا گسر تک منچن بند ہو ا دیتے اس دور یا اس کے بعد یہ لو گ خو د تو خو شحا ل ہو گئے مگر اس ضلع کی تعمیر وتر قی کے لئے کچھ نہ کر سکے را ؤ آ فسر نے مزید کہا کہ یہ با ت ر یکا ر ڈ پر ہے کہ گذ شتہ 20 سالو ں میں ضلع را جن پور پا نچ مر تبہ دریا ئے سندھ اور رو رکو ہیو ں کے پا نی میں ڈو ب چکا ہے ہر مر تبہ سیلا ب میں ڈو بے کے بعد یہ وڈیر ے لغا ر ی ،در یشک ،مز ار ی سیا ستد انو ں نے یہی کیا کہ آئند ہ مو سم بر سا ت سے پہلے منچن بند بنا د یا جا ئیگا اور اب آ ٹھ سالو ں سے گو ر چا نی سر دارو ں کے رُو پ میں مسلط سر دار بھی یہی اعلا ن کر تے آ ر ہے ہیں کہ را جن پور کو رو کو ہیو ں کے سیلا ب سے ہمیشہ کے لئے محفو ظ بنا د یا جا ئیگا مگر نہ ہی علا قہ پچا د ھ میں کو ئی منی ڈ یم تعمیر ہوا س غفلت اور لا پر وا ہی میں ڈو یر وں کے ساتھ وہ دینی اور سیا سی جما عتیں بھی شا مل ہے جو ان کی ہمیشہ حما یت کر تے ہیں راؤ آ فسر نے وز یر اعظم پا کستا ن ،خا دم اعلیٰ پنجا ب سے مطا لبہ کیا کہ حا لیہ سیلا ب 2015 ؁ء میں رو کو ہی کے پا نی تحصیل را جن پور میں ار بو ں رو پے کی کپا س اور گنا کی فصل تبا ہ کیا پتی جمعہ آ را ئیں سے رو کو ہی کے قد ر تی را ستے کو بند کر نے وا لے عناصر اور محکمہ آ بپا شی ،ایس آ ئی ایکسئین روکو ہی جو کہ اس تبا ہی کے ذ مہ دار ہیں اس کے خلا ف جو ڈ یشنل انکو ا ئر ی کر اکے اس نقصا ن کے مر تکب عنا صر کا تعین کرکے قوم کو بتا یا جا ئے اور اس کے خلا ف سخت کا رو ا ئی عمل میں لا ئی جا ئے

Wednesday, 23 September 2015

را جن پور،معا وضہ نہ ملنے پر متا ثرین سیلا ب کا احتجا جی مظا ہر ہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،سیلاب سے تباہ حال مکا نات اور فصلات کا معاوضہ نہ ملنے پر یو نین کونسل بیٹ سونتراکے کسا نوں کا احتجاج ، رہ جانے والے مواضعات بھی سروے میں شامل کئے جائیں ،کسانوں کا مطا لبہ سیلاب متاثرین نے چوک الہ آباد سے ڈی سی او دفترتک احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیٹ سو نترا کے مواضعات تو نگ ،بیٹ واگوڑسمیت دیگر کے سیلاب متاثرین نے اُن کے مواضعات کو سروے میں شامل نہ کر نے اور تباہ حال مکا نات اور فصلات کا معاوضہ نہ دینے پر حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظا میہ کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت صدر ایگری فورم جنو بی پنجاب راؤ افسر علی نے کی کسانوں نے ڈی سی او کے دفتر کے مرکزی دروازے کے سامنے دھر نادیا صدر ایگری فورم جنو بی پنجاب راؤ افسر علی ،رشید جتوئی ،فیاض جتوئی سمیت دیگر سیلا ب متاثرہ کسا نوں کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد نہ ہی انہیں خیمہ جات اور راشن سمیت دیگر امدادی سا مان فراہم کیا گیا ہے عملہ ریو نیو ودیگر سرکاری اہلکاروں نے ٹینٹ اور راشن سامان نہ صرف بااثر افراد کے ڈیروں پر من پسند لوگوں میں تقسیم کیا بلکہ کئی مواضعات کاسا مان دیگر علاقوں میں فروخت کیا جاتا رہا ہم حقدار متاثرین ضلعی انتظا میہ کی امداد سے محروم رہے اب حکو مت پنجاب کے امدادی سروے میں اُن کے مواضعات شامل نہ کر کے اُن کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظا میہ ہرسال سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے فوری طور پر فلڈ بند کی تعمیر کاکام شروع کرائے سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ جب سے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے سات سال سے بچاؤ بند کی تعمیرت کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں مگر تاحال سیلاب سے بچاؤ کے لئے فلڈ بند تعمیر نہیں کیا گیا ہے ہرسال سیلاب سے تباہ کاریوں نے اُن کی کمر توڑ کررکھ دی ہے کسانوں نے تقریباً ایک گھنٹہ تک احتجاج کیا مظاہرین نے مسلم لیگ ن کی حکو مت کے خلاف نعرے لگائے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی جی پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اُن کے مواضعات امدادی سروے میں شامل کر کے اُنہیں مکانات اور فصلات کا معاوضہ فراہم کیا جائے دوسری جانب ڈی سی او نے کسا نوں کے مطالبات کے حل کے لئے ڈی اوسی کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔

Sunday, 20 September 2015

کسی کو قربا نی کی کھا ل نہیں لینے د ینگے چوہدری مختار

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسی این جی اوز ،رفاہی ادار ے اورمدرسے کے منظمین کو ہرگز اجازت نہیں ہو گی کہ وہ کسی شخص سے زبردستی قربانی کی کھال وصول کرے اور ناجائز زرائع استعمال بھی نہیں کرے گا ۔بینرز ،اعلانات اور پوسٹرز لگانے کی اجازت نہیں ہے۔کھال وصولی کے لئے انتظامیہ سے این او سی لینا ضروری ہے ۔یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی آصف رشید اور علماء کرام بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ کوئی بھی تنظیم یا مدرسہ جس سے کھال لے گا اس امر کی رسید فراہم کرے گا ۔رضاکارانہ طور پر لی جانے والی کھاد کی رقم مدرسہ میں زیر تعلیم بچوں کی فلاح کے لئے استعمال ہو گی۔کھال کا ریکارڈ رکھنے کے لئے رجسٹر بنایا جائے۔اس میں لینے اور فروخت کرنے والے کا نام درج ہو۔یہ کھالیں کسی کالعدم تنظیم کو فروخت نہیں کی جائیں گی۔فروخت کی جانے والی کھالوں کی رسیدوں کی نقول ڈی سی او کے دفتر میں جمع کرائی جائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی آصف رشیدنے بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی ہے۔اور نہ ہی جبراََوصول کی جائیں گی ۔اور اس سلسلے میں کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مانیٹرنگ کرے گی۔بعد ازاں پشاور میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کے لئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے علماء کرام نے دعا کی۔

راجن پور،محکمہ بلڈنگ اور ہائی وے کے ٹھیکیداروں کا احتجاجی مظاہرہ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور میں محکمہ بلڈنگ اور ہائی وے کے ٹھیکیداروں کا احتجاجی مظاہرہ ،حکومت ٹھیکیداروں کا استحصال بند کر ئے ،مطالبا ت کی منظوری تک ہڑتال جا رہی رہے گی ،،مظاہرین کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطا بق راجن پور میں محکمہ بلڈنگ کے ٹھیکداروں نے مبینہ کرپشن اور ناجائز کمیشن اور بلوں کی بروقت ادائیگی ،نئے ٹینڈرز میں مارکیٹ کے مطابق ریٹس لگانے پر احتجاجی مظاہرہ کیااور ہڑتال کی ،اس موقع پر اعلی افسران کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اس موقع پرشرکاء صدر ٹھیکیدار یونین حاجی لیاقت ،عرفان عباس ،کنور زاہد ،محمد شبیر ،اقبال پچار ،زمرد خان و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت کو ٹیکس دینے کے باوجود ٹھیکداروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے جو کہ فل فور بند کیا جا ئے ،فل فور نااہل افسران کو ہٹایا جا ئے ان کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جا رہی رہے گی ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آج ہو نے والے بلڈنگ کے ٹینڈرز میں اسٹیمیٹ میں ریٹس پرانے ہیں جو کہ مارکیٹ ریٹس سے بہت کم ہیں ،جو کہ ڈرافٹس مین نے کمیشن نا ملنے پر لگا ئے ہیں ۔اس موقع پر ٹھیکداروں نے آج ہو نے والے ٹینڈرز کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے ۔ ۔دوسری جانب ای ڈی او بلڈنگ و ہائی وے ثاقب کے مطابق ٹھیکداروں کے مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جا ئے گا ۔۔

قوم نے پا ک فو ج سے یقینی تو قعا ت وا بستہ کر ر کھی ہیں مشتا ق ر ضو ی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پا ک فو ج نے دہشت گر دی کاقلع قمع کر کے پا کستا ن کو نیا جنم دیا ہے ضر ب عضب کی کا میا بی سے پا کستا ن مستحکم ہو ا ہے پاک فو ج کی مو جو دگی کو ئی بھی ملک دشمن طا قت پا کستا ن کو میلی آ نکھ سے دیکھنے کی بھی جر ات نہیں کر ے گا جنر ل را حیل شر یف نے پا کستا ن کی ما یو س قوم کا تحفظ کا یقینی احسا س دلا یا ہے پو ری قو م کو پا ک فو ج پر ہمیشہ مخر ر ہے گا اور پا ک فو ج کے جن جو انو ن نے اپنی جا نو ں کے نذ ر ا نے پیش کر کے اند رو نی و بیر و نی دشمنو ں کے نا پا ک عز ائم کو خا ک میں ملا دیا ان شہید وں کو سلا م پیش کر تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر نظر یہ پا کستا ن فو ر م ضلع را جن پور کے نا ئب صدر مشتا ق ر ضو ی جنر ل سیکر ٹر ی " آوا ز دو ست " نے اپنیایک پریس بر یفنگ میں کیا انہو ں نے کہا کہ " نشا ن حیدر " کا اعز از پا نے و الے میجر عز یز بھٹی شہید اور میجر شبیر شر یف کے عظیم خا ندا ن سے تعلق ر کھنے واق لے جنر ل راحیل شر یف نے ان کے جا نشین ہو نے کا حق ادا کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کے دفا ع کو نا قا بل تسخیر بنا نے کے سا تھ ملک کے اند ر کسی بھی قسم کی ایمر جنسی میں پا ک فو ج کا شا ندا ر کر دار رہا ہے اب جبکہ دہشت گر دی کے سا تھ سا تھ کر پشن کی لعنت سے نجا ت دلا نے میں پو ری قوم نے پا ک فو ج سے یقینی تو قعا ت وا بستہ کر ر کھی ہیں قومی خز انے کو لو ٹنے والو ں اور قر ضے معا ف کر ا نے وا لے مگر مچھو ں کو بھی احتسا ب کے شکنجے میں لا یا جا ئے اور ملک کو معا شی طو رپر پرمضبو ط تر بنایا جا ئے

را جن پور کے غر یب نو جوا ن کو وزیر اعلیٰ پنجا ب سیکلڈ ڈو پلیمنٹ پر و گرا م میں شا مل کیا جا ئے سید حسن رضو ی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع را جن پور کے غر یب نو جوا ن کو وزیر اعلیٰ پنجا ب سیکلڈ ڈو پلیمنٹ پر و گرا م میں شا مل کیا جا ئے ضلع را جن پور کو فنی تر بیتی پر و گر ام میں شامل نہ کر کے را جن پور کے ہز ارو ں نو جو انو ں کی حق تلی کی گئی ہے جبکہ ضلع را جن پور غربت کے حو الے سے پنجا ب میں سر فہر ست ہے یہا ں غر بت اور بے رو زگا ر ی عا م ہے را جن پو ر ABN یو تھ فو رم کے نو جو انو ں مبشر ہا رو ن ایڈ ووکیٹ ،سید حسن رضو ی ،شیر علی سو نتر ہ ،سجا د ملک ،عز یز سلطا نی اور را نا فہیم احمد ،را نا شفیق احمد اور کنو ر احمد خو رشید نے وز یر اعلیٰ پنجا ب میاں شہبا ز شر یف سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع را جن پور کو وز یر اعلیٰ کے یو تھ سیکلڈ ڈو پلیمنٹ پر و گر ام میں ضر ور شا مل کیا جا ئے تاکہ یہا ں کے غر یب نو جوا ن فنی تر بیت اور ہنر سیکھ کر با عز ت رو ز گا ر حا صل کر سکیں

پنجاب اس وقت تمام شعبوں میں وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں نہایت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے شیر علی خان گورچانی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ پنجاب اس وقت تمام شعبوں میں وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں نہایت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔خاص طور پر صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، سیکورٹی، عوام کو خالص غذائی اشیاء کی فراہمی، زراعت اور صاف پانی کی یقینی فراہمی سر فہرست ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محمد شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی درخواست پے دیہی روڈز پروگرام کے تحت 2روڈز داجل سے نوا شہر اور اڈا عابد آباد سے ملکانی تک روڈز کی منظوری دے دی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ تاریخی زرعی پیکج سے نہ صرف ملک میں خوشحالی آئے گی بلکہ کسان کی حالت مزید بہتر اور زرعی شعبے میں انقلابی مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ کسانوں کے لئے بلا سود قرضے زرعی مشینری پر ٹیکس میں نمایاں چھوٹ چھوٹے کسانوں کے لئے 5 ہزار فی ایکڑ نقد رقم کی فراہمی ، کھاد کی بوری پر پانچ سو روپے کی رعایت ، فصلوں کی انشورنس ، ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے بلا سود قرضے کی فراہمی موجود حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں ۔

معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے سلطانہ ظہور

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے ۔معاشرے کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار بیگم ڈی سی او سلطانہ ظہور نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں عید گفٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان تہمینہ دلشاد ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ،منیجر صنعت زار نادیہ نواز اور دیگر متعلقہ خواتین موجود تھیں۔سپرنٹنڈنٹ دارالامان تہمینہ دلشاد نے بیگم ڈی سی او کو بتایا کہ اس وقت دارالامان میں دس خواتین اور سات بچے مقیم ہیں اور ان کو وقت پر معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

سرا ئیکی ادبی سنگت کے تحت مقا می ہو ٹل میں مقا می سرا ئیکی شعرا ء کے سا تھ اد بی نشست منعقد ہو ئی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سرا ئیکی ادبی سنگت کے تحت مقا می ہو ٹل میں مقا می سرا ئیکی شعرا ء کے سا تھ اد بی نشست منعقد ہو ئی جس میں سعید خا ن پتا فی ،یو نس خا ن پتا فی ،سر دار خا ن لُنڈ ،اسحا ق د ند ور ،سجا د حسینی ،چا ند پنو ار ،سیف اللہ حجا نہ ،نصر اللہ حجا نہ ،عبد السمیع شمن ،محُمد بخش بر اٹھ ،بلا ل ملک شر یک محفل تھے جبکہ شعر اء میں معر و ف سر ائیکی شا عر اللہ ڈتہ بد نام اور زبیر بے حال تھے شعرا ء نے کا فی دیر تک شر کا ء کو اپنے نئے سرا ئیکی کلا م سے محفو ظ کیا اس تقر یب میں سر ائیکی صو بہ کے حو الے سے انقلا بی کلا م سنا یا گیا جس سے محفل میں سرا ئیکی صو بہ کے حو الے سے جذ یا تی فضابن گئی اور شر کا ء کا فی د یر تک سر ائیکستا ن کے حق میں زبر دست نعر ے با ز ی کر تے ر ہے اس محفل میں سر دار خا ن لُنڈ کی قر ار دار سر ائیکی صو بہ کا نام سر ائیکستا ن کے علا وہ کسی بھی وسیبی کو قا بل قبو ل نہ ہو گا متفقہ قر اردار میں نئے صو بے کو فور ی ردے عمل میں لا نے کا پُر رو ز مطا لبہ بھی کیا گیا ہے

گو ر نمنٹ ٹیکنکل کا لج را جن پور کی تعمیر شد ہ عما رت کھنڈ ر بن ر ہی ہے سید مشتا ق احمد رضوی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گو ر نمنٹ ٹیکنکل کا لج را جن پور کی تعمیر شد ہ عما رت کھنڈ ر بن ر ہی ہے اور گذ شتہ 4/5 سال سے کا لج سے ہذا میں تا حا ل کلا سز کی با قا عد ہ منظو ر نہیں دی گئی ہے جس سے یہا ں کے نو جو ان فنی و تعلیم ست محر وم چلے آر ہے ہیں وز یر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف نے گذ شتہ دور حکو مت میں را جن پور میں گو ر نمنٹ ٹیکنکل کالج کے قیا م کی منظو ر ی دی تھی جس کے لئے 4/5سال قبل عما رت بھی تعمیر کی گئی لیکن کا لج کا اجراء نہ ہو سکا اس کالج میں فنی تعلیم کے تین سالہ ڈپلوے سول ،ٹیکنکل ،میکنکل وغیر ہ کی کلا سز لگا ئی جا نی تھی جو کہ ابھی تک چا لو نہ ہو سکیں انجمن و بہو د نو جوا نا ن را جن پور کے صد ر سید مشتا ق احمد رضوی ،یو تھ گر وپ کے ملک سجا د احمد ،شیر علی سو نتر ہ ،کنو ر مبشر ہا رو ن ایڈ ووکیٹ ،کنو ر احمد خو ر شید ،را نا سلیم اختر وز یر اعلیٰ پنجا ب میاں شہبا ز شر یف سے مطا لبہ کیا ہے گو ر نمنٹ ٹیکنکل کا لج را جن پورفی الفور کلا سز شر وع کی جا ئیں اور کا لج کے تد ر یسی اور انتظا می سٹا ف کی بھی منظو ری دی جا ئے اور علا قے کے غر یب نو جوانو ں کو فنی تعلیم کی سہو لیا ت فر اہم کی جا ئیں

تعلیم کے بغیر تر قی ممکن نہیں نسیم احمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )تعلیم کے بغیر تر قی ممکن نہیں جبکہ اسلا می معا شرے میں نا خو اند گی اور جہا لت کا کو ئی تصور نہیں تعلیم کو عا م کر نے میں ہر فر د کو کر دار ادا کر نا چا ہیے ان خیا لا ت کا اظہا ر اسلا مک سکول سسٹم را جن پور کت پر نسپل میاں نسیم احمد نے گذ شتہ رو ز یو م خو اند گی کے حو الے سے ایک تقر یب خطا ب کر تے ہو ئے کیا تقر یب سے دیگر مقر ر ین سید ریا ض حسین شا ہ ،ملک حنیف سو نتر ہ ،پر و فیسر سیدجمیل الد ین نصیر ی ،حا جی خا د م حسین نے تعلیم کی اہمیت کے حو الے سے اپنے خیالا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ انسا نیت کا اصل معیا ر تعلیم ہے اور دین اسلا م میں تعلیم کو مر کز ی اہمیت حا صل ہے مقر ر ین نے اسلا مک سکو ل سسٹم کے ایجو کیشنل پر و گر امز کو بھی سرا ہا کہ دین اور جد ید تعلیم کی آ میز ش ایک مستحن اقد ام ہے مقر رین نے زور دیا کہ تعلیم کا مقصد نئی نسل کو اچھا مسلما ن اور ایک کا میا ب اور بہتر ین پا کستا نی شہر ی بنا نا ہے جس کے لئے ہم سب کو مل جل کر جد و جہد کر نی چا ہیے


کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی ظہور حسین

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او ظہور حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی ۔ٹی ایم اوز عید گاہوں کے راستوں کی مکمل صفائی کریں اور عید قربانی کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے لئے ایمر جنسی طور پر عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور ناجائز تجاوزات بلا تفریق فوری طور پر ہٹائے جائیں۔تمام علماء کرام اپنی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں ۔ضلع راجن پور امن کی ایک مثال ہے۔شر انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے۔یہ باتیں ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ضلعی افسران ،مسلم لیگی راہنماء،انجمن تاجران، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی او نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن کو خراب کرنے والے دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھیں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلع راجن پور کی پولیس الرٹ ہے۔اور انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح یہ ضلع امن کا گہوارا ہو گااور تخریب کاری سے نمٹنے کے لئے پولیس چوکس ہے۔اجلاس میں علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں شاہینہ ناز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرارکھیں ۔ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے پر فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہئے کہ ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔اس موقع پر لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنی زندگی کے تجربات اور تحقیق کے حوالے سے طلبا ء طالبات کو اہم معلومات فراہم کیں پروفیسر بلال احمد

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور میں اینٹی ڈینگی سیمینار منعقد کیا گیا۔ فوکل پرسن پروفیسر بلال احمدنے طلباء ، طالبات کو ڈینگی کی علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا۔پروفیسر نذیر احمد سکھانی پرنسپل ادارہ اور ڈپٹی ڈائیرکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزد ار بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں معروف مورخ، محقق، مصنف جناب سلمان رشید جو کہ لاہور سے راجن پور میں مختلف تاریخی حوالے سے تحقیق کے سلسلے میں تشریف لائے تھے۔انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کا وزٹ کیا۔ جسمیں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات اور تحقیق کے حوالے سے طلبا ء / طالبات کو اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اپنے معروف سفر ناموں کا بھی ذکر کیا۔ طلباء/ طالبات ان کی گفتگو سے مستفید اور محظوظ ہوئے ۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر نذیراحمد سکھانی ، پروفیسر محمد نصراللہ اور پروفیسر بلال احمد بھی موجود تھے۔

Tuesday, 15 September 2015

راجن پور،پوسٹ آفس راجن پور میںڈرائیونگ ا سلحہ لائسنس ٹکٹیں نا یا ب شہر ی خوار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پوسٹ آفس راجن پور میں ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ لائسنس کی ٹکٹیں ختم ہوگئیں ،شہریوں کو پریشا نی کاسامنا تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس راجن پور میں اسلحہ وڈرائیو نگ لائسنس کی ٹکٹیں نایاب ہونے سے شہری ٹکٹوں کے حصول میں مارے مارے پھررہے ہیں شہریوں نے محکمہ ڈاک کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر پوسٹ آفس راجن پور میں ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ضیاء شہید روڈ پر تجاوزات کے خلاف ایکشن ،پختہ تجاوزات کا خا تمہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کا ضیاء شہید روڈ پر تجاوزات کے خلاف ایکشن ،پختہ تجاوزات بھی ہٹوادی گئیں سڑک کشادہ ہوگئی شہریوں کا اظہار اطمینان صدر بازار کو بھی تجاوزات سے پاک کرنے کا مطالبہ راجن پور کے شہریوں محمدامان اللہ ،نعیم اکبر ،چوہدری عبدالمجید ،اللہ ڈتہ ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈی سی او ظہور حسین گجر کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے گذشتہ روز ضیاء شہید روڈ کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے جس سے سڑک مکمل طور پر کشادہ ہوگئی ہے شہریوں نے ٹی ایم اے ایڈ منسٹریٹر وضلعی انتظا میہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر بازار میں بھی تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے اور اسے قبضہ مافیا سے واگذار کرایا جائے

کٹوتی کرنے والے جنرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی محمداسلم نجم

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت محمداسلم نجم نے کہا ہے کہ جنرز کی جانب سے کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی فی من آدھ کلو سے زائد کٹوتی کرنے والے جنرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی کپاس کی فصل پر ناجائز کٹوتی کے خلاف کسان محکمہ زراعت سے رابطہ کریں ان خیالات کااظہار اُنہوں نے کسانوں کے نام ایک پیغام میں کیااُن کا کہنا تھا کہ کسانوں تک پیغام پہنچا نے کے لئے راجن پور بھر میں مصروف ترین چوراہوں پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل میں نمی ،سانگلی ،پتری کی وجہ سے اُنہیں آدھ کلو کی چھوٹ دی گئی ہے اس موقع پر سپر نٹنڈ نٹ چوہدری محمددین بھی موجود تھے ۔

راجن پور ، ڈرگ آرڈنینس کے خلاف کیمسٹ وڈرگیسٹ ایسویسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کاسامنا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ، ڈرگ آرڈنینس کے خلاف کیمسٹ وڈرگیسٹ ایسویسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کاسامنا تفصیلات کے مطابق ڈرگ آرڈنینس کے خلاف راجن پور کے ڈیڑھ سو سے زائد میڈیکل اسٹور مالکان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اس موقع پر میڈیکل اسٹور مالکان نے ریلی نکالی ،ریلی کی قیادت ضلعی صدر میڈیکل اسٹور ز محمدشاہد رفیق نے کی ریلی ڈسٹر کٹ ہسپتال چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ڈرگ آرڈنینس کے خلاف نعرے بازی کی شرکاء نے آرڈنینس کی منسوخی اور مطالبات کے حق میں بینرز اُٹھا رکھے تھے اس موقع پر ضلعی صدر محمدشاہد رفیق،جنرل سیکرٹری شیخ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ حکو مت اتائیوں کے خلاف اور جعلی ادویات فروخت کر نے والوں کے خلاف ایکشن لینے سے ہچکچا رہی ہے مگر لائسنس ہولڈرز کو خواہ مخواہ پریشان کررہی ہے لائسنس ہولڈرز میڈیکل اسٹور زمالکان کے پاس ادویات کاسارا ریکارڈ موجود ہو نے کے باوجود انہیں تنگ کیا جارہا ہے اس موقع پر میڈیکل اسٹور کی بندش سے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو سخت مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ،دن گیارہ بجے کے بعد تمام میڈیکل اسٹورز کھول دیئے گئے تھے۔

کھادوں کا استعمال سفارشات کی روشنی میں کیا جائےڈاکٹر عباس عزیز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صحت مند فصل اور منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوازن اورمتناسب استعمال ضروری ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ کھادوں کا استعمال تجزیہ اراضی کے نتیجے مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں کیا جائے۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی بلامعاوضہ تجزیہ اراضی کی سہولت کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہر ڈاکٹر عباس عزیز نے موضع ہیڈ باگومیں کاشتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاشتکاراپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں تاہم ضرورت اس امرکی ہے جدید پیداوری ٹیکنالوجی کا استعمال بہترمنصوبہ بندی سے کیاجائے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زوردیتے ہوئے کہا کہ زرعی مداخل کے غلط طریقہ استعمال کے باعث ان کا بیشتر حصہ ضائع ہونے کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور منافع میں کمی ہوجاتی ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ زرعی مداخل کو ماہرین کے مشورہ سے استعمال کیا جائے۔ اور ہر مرحلہ پر فصل کی بھرپورنگہداشت کیا جائے۔ اس سے قبل فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ضلعی آفیسرشیراز اشرف نے کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فوجی فرٹیلائزرکمپنی اپنے ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے ڈیلرنیٹ ورک کے زریعے تمام کھادوں کی کاشتکاروں کو بروقت فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ ایف ایف سی اپنے قیام سے ہی کاشتکاروں کو کھادوں کی تقسیم وترسیل کے ساتھ ساتھ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہر قسم کی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔اس سلسلے میں کاشتکاروں کے اجتماعات اورسیمینارزکا انعقاد کیا جاتاہے اور مختلف فصلوں پر نمائشی پلاٹ لگا کر کاشتکاروں کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔ لہذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ جدید طریقہ کاشت کو اپنائیں تاکہ پیداواراور آمدن میں اضافہ ہوسکے ۔ایف ایف سی کے زرعی ماہرین کاشتکاروں کی رہنمائی کے دن رات مصروف عمل ہیں ۔کاشتکاروں کو بھی چاہئے کہ وہ ایف ایف سی زرعی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھاکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

این اے 175 ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ظہور حسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو ر ٹر) عوام کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ،معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے حلقہ این اے 175کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر مینا جعفر لغاری اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھی اور حلقہ 175کے مسائل کے بارے میں ڈی سی او کو آگاہ کیا۔ڈی سی او نے اس موقع پر آئے ہوئے سائلوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی سی او نے حلقہ این اے 175میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کریں ۔ڈی سی او نے مینا جعفر لغاری کی موجودگی میں ان کے حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف،ای ڈی اوزراعت و پلاننگ ملک سیف الرحمان،سیاسی سماجی لوگوں کے علاوہ متعلقہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اشیاء خود و نوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاآفتاب احمد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپو ر ٹر)ضلع راجن پور میں اشیاء خود و نوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دوکان دار گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں وزن کا خاص خیال رکھا جائے۔عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔یہ باتیں ڈی او سی آفتاب احمد نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر انجمن تاجران ،دوکانداران ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ،نمائندہ صارفین اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈی او سی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عام آدمی کو کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب کافی حد تک پٹرول کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں تاجر حضرات بھی اشیاء کی قیمتوں میں رضا کارانہ طور پر کمی کریں اور معیار کو بہتر بنائیں۔

راجن پور ،دیہی سکولوں میں محکمہ تعلیم کے انتظا می آفیسران کی ملی بھگت سے مردوخواتین اساتذہ کئی ماہ سے غیر حاضر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،دیہی سکولوں میں محکمہ تعلیم کے انتظا می آفیسران کی ملی بھگت سے مردوخواتین اساتذہ کئی ماہ سے غیر حاضر ،کئی سکولوں میں خواتین اساتذہ سکولوں میں حاضری لگا کر چلی جاتی ہے اہل علاقہ کا ڈی سی او راجن پور سے ضلعی سطح پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقہ مکینوں محمد احسان ،شاہد حسین ،واحد بخش، محمد علی ،عبدالستار ودیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اے ای اوز کی ملی بھگت سے آج بھی پرائمری ومڈل اسکولز کی حالت ناگفتہ بہ ہے کئی کئی ماہ مردوخواتین اساتذہ سکولوں کارخ نہیں کرتے جس سے دیہی علاقوں میں لٹریسی ریٹ تاحال نہیں بڑھ سکا ہے جبکہ کئی اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کی خراب صورتحال کے باعث ڈراپ آؤٹ کی شرح میں بھی کئی گناء اضافہ ہوچکا ہے ایسے میں اے ای اوز کا کردار انتہائی خراب ہے جو اسکولوں کی چیکنگ اور معیار تعلیم کی بہتری کے لئے سکولوں کے وزٹ کرنا گوارا نہیں کرتے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے گرلزوبوائز پرائمری ومڈل سکولوں کی حالت زار کی بہتری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ڈاکخانہ روڈ،جیل روڈ اور حکیم کالونی روڈ کی تعمیر ،ناجائز تجاوزات ختم کر کے تعمیر کے ساتھ ہی سڑکات کوکشادہ کیا جائے

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،شہر کی مصروف ترین سڑکات ڈاکخانہ روڈ،جیل روڈ اور حکیم کالونی روڈ کی تعمیر ،ناجائز تجاوزات ختم کر کے تعمیر کے ساتھ ہی سڑکات کوکشادہ کیا جائے راجن پور کے شہریوں محمد حفیظ ،محمد سلیمان ،رفیق احمد،اسداللہ ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ راجن پور شہر کی مصروف ترین سڑکات ڈاکخا نہ روڈ ،جیل روڈ اور حکیم کالونی روڈ کی تعمیر سے قبل ان سڑکات کا کل رقبہ نکالا جائے اور ٹوٹل رقبہ پر میٹل روڈ ز تعمیر کرکے شہر کی ان مصروف ترین سڑکات کو تعمیر کے ساتھ ہی کُشادہ کیا جائے تاکہ ہمیشہ کے لئے ٹریفک کے بہاؤمیں خلل کا خاتمہ ہو جائے ۔

ضلع بھر کے کالجز کی سیکیورٹی کے ا نتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ڈاکٹر الطاف حسین

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے کالجز کی سیکیورٹی کے ا نتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،سیکیورٹی گارد، سی سی ٹی وی کیمرے،میٹل ڈیٹیکٹر بھی لگا دئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روجھان کالج میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈایریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی اور پرنسپل ،سٹاف اور طلباء بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کو چیک کیا اور سیکیورٹی کے انتظام کو سراہا۔

راجن پور،بااثر اشتہاری ملزمان نے میٹرک کی کنواری طالبہ کودن دیہاڑے اغواء کرلیا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،بااثر اشتہاری ملزمان نے میٹرک کی کنواری طالبہ کودن دیہاڑے اغواء کرلیا ،پانچ ماہ تک ظلم وزیادتی کرتے رہے ،لڑکی پانچ ماہ کی حاملہ ہوگئی ،رہائی پاکر گھر پہنچنے والی متاثرہ لڑکی انصاف کے حصول کے لئے ڈی پی او کے دفتر پہنچ گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ہمیں انصاف دلائیں متا ثرہ خاندان کی اپیل تفصیلات کے مطا بق راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ ر باعیت کی میٹرک کی طالبہ شہناز کو چار ملزمان عبدالستار وغیر ہ نے دن دیہاڑے اُس وقت اغواء کرلیا جب وہ فاضل پور سکول سے گھر واپس جارہی تھی بوڑھے غریب والدین پانچ ماہ تک اپنی اکلوتی بیٹی کو تلاش کرتے رہے مگر اُس کہیں سراغ نہ ملا آخر ایک روز مغویہ شہناز ملزموں کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئی جس نے بوڑھے والدین کو ظلم کی داستان سنائی فاضل پور پولیس نے مقدمہ تودرج کرلیا مگر بااثر ملزمان کو ایک ہفتہ ہوگیا گرفتار نہ کیا بوڑھے والدین اپنی بیٹی کو لے کر انصاف کے حصول کے لئے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور کے پاس پہنچے والدرحم حسین کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب اور ضعیف ہیں وہ بااثر ملزمان کا مقا بلہ کر نے کی سکت نہیں رکھتے اس لئے اُن کی وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ انہیں انصاف دلوائیں والدہ نے بھی ہاتھ جوڑ کر بیٹی کے لئے انصاف طلب کیا متاثرہ لڑکی شہناز کا کہنا تھا کہ ملزمان اُسے اغواء کر کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ شہر سلطان لے گئے جہاں ایک مکان میں قید رکھ کر اُس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے ہیں جس سے وہ اب پانچ ماہ کی حاملہ بھی ہوچکی ہے حوا کی بیٹی کے ساتھ ظلم کے خلاف آواز بلند کر نے کے لئے بستی کے دیگر لوگوں نے بھی احتجاج کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے انصاف اور جا نی تحفظ دینے کی اپیل کی ہے ۔

پولیو ایک موذی مرض ہے ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال راجن پور میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلاکر پولیومہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے ۔ اس سے نجات کے لئے والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گبوپانگ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم،ڈی ایچ او ڈاکٹرعبداللہ،ڈپٹی ڈی ایچ او راجن پور اور جام پور ڈاکٹرمحبت علی ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ایم ایس امجد شاہ ، پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر ہاشم علی اور آفتاب شاہ بھی موجود تھے۔ ای ڈی او صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ3روزہ مہم 14ستمبر سے شروع ہوگی اس میں 3لاکھ 80ہزار1سو 71،پانچ سال تک کے بچوں کو 48 یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس مہم میں 980ٹیمیں کام کررہی ہیں اور174ایریا انچارج اور48زونل سپروائز ر کام کریں گے۔یہ ٹیمیں گھرگھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پرحل کئے جائیں ظہور حسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سکول میں غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ وملازمین کے خلاف کاروائی کر کے جبری ریٹائر کیا جائے۔ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پرحل کئے جائیں گے ۔ جو محکمہ تعلیم میں اپنی کارکردگی نہیں دیکھا سکتے وہ محکمہ کی جان چھوڑ دیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او سی آفتاب احمد ، ڈی ایم او عبدالروف مغل ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ڈی پی آئی لاہور کے عبدالرحمن،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ،ڈی او تعلیم،ڈپٹی اوراے ای اوز نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی چیکنگ کو مزید جاری رکھیں اور سکولوں کی مسینگ فیسلیٹیز کو فوری طور پر مکمل کیاجائے۔ مزید انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ضلع کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔تاکہ ضلع کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف نے محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کیلئے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔

Sunday, 13 September 2015

بس سٹینڈ راجن پور کا رقبہ بلا تفریق واگزار کرایا گیا ہے محمد ارشد گوپانگ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)اے ڈی سی راجن پور محمد ارشد گوپانگ نے کہا ہے کہ بس سٹینڈ راجن پور کا رقبہ بلا تفریق واگزار کرایا گیا ہے ۔اس میں کسی سیاسی شخصیت کی مداخلت شامل نہیں ہے بلکہ اس اقدام کو سماجی اور عوامی شخصیات نے سراہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی خان گورچانی نے بھی اس اقدام کو پسند کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی ہے۔

ضلع راجن پور میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوجوانوں میں کھیلوں کے مقابلے کرواکران کو صحت مند دیکھنا چاہتی ہے عبدالرؤف مغل

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور میں ڈیفنس ڈے کے حوالے سیسپورٹس مقابلہ جات جاری ہیں۔بیڈ منٹن کے مقابلہ جات اظہار عثمانی بیڈ منٹن کلب v/sمہرے والا کلب کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں فیض محمد رانجھو اور محمد انیس نے عدیل اور حسین بزدار کو 6-4سے شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی عبدالرؤف مغل) ڈی ایم او) راجن پور تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخرلطیف بزدار ،سیکرٹری (ڈی ایف اے) راجن پور اصغر عباس،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد فیصل بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں پھول خان بزدار،چوہدری محمد نواز اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈی ایم او نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر نے کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوجوانوں میں کھیلوں کے مقابلے کرواکران کو صحت مند دیکھنا چاہتی ہے تاکہ نوجوان ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

ضلع بھر میں نابینا افراد کے لئے 4رجسٹریشن قائم کئے گئےہیں شازیہ نواز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق نابینا افراد کی رجسٹریشن فوری کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی پہنچائی جائے تاکہ نابینا افراد کو ملازمت میں خصوصی کوٹہ فراہم کیا جائے۔یہ باتیں ای ڈی او فنانس و سی ڈی اصغر جلبانی نے نابینا افراد کے حوالے سے ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکومت نابینا افراد کی رجسٹریشن کے لئے سینٹرز قائم کردئے گئے ہیں،نابینا افراد اپنی رجسٹریشن کروائیں۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اور ڈپٹی سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں نابینا افراد کے لئے 4رجسٹریشن قائم کئے گئے ہیں۔ ابتک تقریباً 200افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔یہ سیمینار آئی آر سی کے تعاون سے کیا گیا ہے ،اس کے کوارڈینیٹر مظفر خان ،عبدالستار اور مختیا ر حسین نے بھی شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ مقامی ،سماجی اور نیشنل تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Wednesday, 9 September 2015

راجن پور،اے ای او خواتین طاہرہ بخاری نے مبینہ کرپشن کے بدلے خواتین اساتذہ کوسکول حاضر ہونے سے مستثنیٰ قراردے دیا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،اے ای او خواتین طاہرہ بخاری نے مبینہ کرپشن کے بدلے خواتین اساتذہ کوسکول حاضر ہونے سے مستثنیٰ قراردے دیا ،چھٹی کی درخواست پر دستخط کر کے دن کے گذر جانے پر درخواست پھاڑ دینے کی ہدایت ،سکول ہیڈز سے نت نئے سوٹوں کی فرمائش ،اے ای او کے مرکز کی تعلیمی حالت ناگفتہ بہ ،وزیراعلیٰ پنجاب کا پڑ ھو پنجاب بڑھو پنجاب منصو بہ رُل گیا سیکرٹری تعلیم پنجاب سمیت اعلیٰ حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور تحصیل میں تعینات اے ای او خواتین طاہرہ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کی دھجیاں اُڑا کررکھ دی ہیں رشوت کے عوض پرائمری ٹیچر کو عارضی طور پر دوسرے سکولوں میں تعیناتی کی لوٹ سیل لگا رکھی ہے اس کے علاوہ سکول فنڈز ہیڈز کے ساتھ مل کر مادر شیر سمجھ کر لوٹ رہی ہے فیلڈز کا بہانہ بنا کر دفتر سے غائب رہنا معمول بنا رکھا ہے اے ای او مذکور نے نت نئے سوٹوں کے تحفے وصو ل کرکے سکول ہیڈ ز کو چھٹیاں دے کر حاضری لگانے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے المیہ یہ ہے کہ سکول ہیڈز کے ذریعے سکو ل کی آمدنی میں سے بھی حصہ وصول کرتی ہے حاضری اور فراغت کے فارموں پر دستخط کے نرخ مقرر کررکھے ہیں جس سے معلمات اور لواحقین معلمات کو سخت پریشا نی کاسامنا ہے عوامی وتعلیمی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ،ڈی سی او راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور اے ای او مذکور کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے

دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی روفیسر کلیم اختر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔پاکستانی قوم میں آج بھی 6ستمبر 1965ء کا جذبہ موجزن ہے۔آپریشن ضرب عضب اس جذبے کا تازہ پر تو ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال یوم دفاع پاکستان کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دفاع پاکستان کی تقریبات ضلع بھر کے کالجز میں جاری ہیں۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔اس تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی، اساتذہ اورطلباء نے بھرپور شرکت کی۔طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کرایا گیا جس کا عنوان یوم دفاع پاکستان اور ضرب عضب تھا۔علاوہ ازیں بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے اور آخر میں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تحر یک انصا ف تحصیل را جن پور کے زیر اہتما م پا ک فو ج زند ہ کی ر یلی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) گذ شتہ رو زپا کستا ن تحر یک انصا ف تحصیل را جن پور کے زیر اہتما م چھ ستمبر کے مو قع پر سٹی را جن پوپا ک فو ج زند ہ کی ر یلی نکا لی گئی ر یلی کی قیا د ت تحر یک انصا ف کے تحصیل جنرل سیکر ٹر ی محمدعمر ان ستا ر ر حما نی ایڈ ووکیٹ نے کی ریلی میں بہت بڑ ی عوام کی شر کت ریلی میں پا ک فو ج زند ہ با د جنر ل راحیل شر یف ز ند ہ با د کے نعر و ں سے فضا گو نج اٹھی ریلی کے شر کا ء نے بھا ر تی جا ر جیت کے خلا ف احتجا جی مظاہر ہ بھی کیا گیا اس موقع پر تحصیل جنر ل سیکر ٹر ی محمد عمرا ن ستا ر رحما نی ایڈ ووکیٹ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہند و انتہا ئی مکا ر دُشمن ہے اس نے 1965 ؁ ء میں را ت کی تا ر یکی میں اچا نک حملہ کیا تھا مکا ر دُشمن کو عبر تنا ک شکست ہو ئی تھی آ ج ایک با ر پھر مو دی سرکا ر پا کستا ن میں لا ئے انجیٹیو ں کے ذ ر یعے جو کھیل ر ہا ہے اسے ہما ر ی پا ک فو ج بخو بی اند از میں نمٹ ر ہی ہے مو دی سر کا ر یا د ر کھے اس با ر اگر مکا ر دُشمن نے اپنے مکر وہ عزا ئم کو تکمیل دینے کی کو شش کی تو بھا رت کا دنیا میں نا م و نشا ن تک مٹ جا ئے گا

Monday, 7 September 2015

وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے سردار عاطف حسین خان مزاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) غربت سکور 0-23کے تحت تحصیل روجھان کے غریب خواتین،مرد اور نوجوانوں میں حکومت پنجاب کا ادارہ برائے تخفیف غربت(جنوبی پنجاب ) کے ذریعے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ہم وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار عاطف حسین خان مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب مستحقین اور بیوہ خواتین میں ادارہ برائے تخفیف غربت کے تحت بکریاں اور پلاٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔تاکہ وہ معاشی طور پر مضبوط ہو سکیں اور انہیں کسی دوسرے کا دست نگر نہ ہونا پڑے۔ایم پی اے نے کہا کہ اس کے علاوہ غریب مردوں میں کھاد بیج کی مفت تقسیم جبکہ زرعی آلات نصف قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس طرح غریب نوجوان مر د اور خواتین کو ان کی مرضی کے مطابق ہنر سکھایا جا رہا ہے۔عاطف حسین خان مزاری نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اس اقدام کو سراہا اور اسے تحصیل روجھان کی غریب عوام کے لئے تحفہ قرار دیا۔ اس موقع پر سردار امجد خان مزاری اور سردار صفدر خان مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قوم میں آج بھی 6ستمبر 1965ء جیسا جذبہ مو جو د ہے آ فتاب احمد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔پاکستانی قوم میں آج بھی 6ستمبر 1965ء کا جذبہ موجزن ہے۔آپریشن ضرب عضب اس جذبے کا تازہ پر تو ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی او سی آفتاب احمد نے یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امسال یوم دفاع پاکستان کے پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔اس تقریب میں دانش سکول فاضل پور کے علاوہ گردونواع کے دیگر سکولوں کے اساتذہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کرایا گیا جس کا عنوان یوم دفاع پاکستان اور ضرب عضب تھا۔علاوہ ازیں بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے اور آخر میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس تقریب میں ای ڈی او سی ڈی اور تعلیم نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم پی اے کے نمائندہ جمیل خان بزدار، اے سی راجن پور چوہدری مختار،پرنسپل دانش سکول،ڈی او جنگلات طلعت عباس بھی موجودتھے۔

Sunday, 6 September 2015

چور کی جگہ چور تبدیل کر دینے سے بہتری نہیں آسکتی عبدالمجید خان پٹھان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چور کی جگہ چور تبدیل کر دینے سے بہتری نہیں آسکتی چہرے تبدیل کرنے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے موجودہ وزیر اعظم سے عوام کو کوئی توقعات نہیں یہ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے راجن پور کی سیاسی و سماجی شخصیات عبدالستار خان بزدار عبدالمجید خان پٹھان محمد شریف خان کھوسہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صرف اہل اور ایماندار قیادت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے کیونکہ بہتر لوگ ہی بہتر ی لا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کہ کرپٹ اور نا اہل افراد اختیار و اقتدار حاصل کر چکے ہیں صرف اللہ ہی اس قوم کے گناہ معاف کر سکتا ہے

ضلع راجن پور میں معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا زاہد حسین علی محمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کی رجسٹریشن کر کے خدمت کارڈ جاری کرنے کا مراسلہ جاری کیا پنجاب کے دیگر اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے لیکن راجن پور میں ابھی تک اس پر عمل در آمد نہیں کیا گیا

دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے عبدالغفار لنگاہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) یوم دفاع کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائزہائی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے کی ۔ اس تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغموں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور فرسٹ اینڈ سیکنڈ آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور باقی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دئیے گئے ۔اس تقریب میں اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ وطن کافی قربانیوں سے حاصل ہوا اور اس کا دفاع بھی ہم کرنا جانتے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پرڈی ایم او عبدالرؤف ،ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ اور سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اچھی اور تازہ اشیاء خود نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے چوہدری مختار

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)عوام کو ہرصورت میں صاف ستھری ،اچھی اور تازہ اشیاء خود نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی فوڈ کنٹرول اتھارٹی حکومت پنجاب کی ہدایت پر مختلف ہوٹلوں ،بیکر ،فیکٹروں اور گوداموں پر چھاپے مارے جارہے ہیں یہ باتیں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور چوہدری مختار نے مختلف ہوٹل اور فیکٹریوں میں چھاپے مارنے کے دوران کہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دونمبر وصفائی اور ناقص میٹریل اور ملاوٹ کرنے والوں کوسیل اور نقد جرمانہ کئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوکاندار ،ہوٹل مالکان اور فیکٹری مالکان ،صاف ستھری چیز فروخت کریں ،کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اشیاء خردو نوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور یہ مہم تیزی سے جاری ہے۔ ڈی سی او راجن پور کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی اپنا کام کررہی ہے۔

چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری ،سروس سٹریکچر کی منظوری کے مطالبات پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی بند

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری ،سروس سٹریکچر کی منظوری کے مطالبات پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی بند ،سات ستمبر سے ای پی آئی پروگرام سمیت دیگرڈیوٹیاں دینے سے محکمہ صحت کے ملازمین کاانکار ،مطالبات کی منظوری تک ہمارااحتجاج جاری رہیگا محکمہ صحت کے ڈسپنسرز ،ویکسنیٹرز سمیت دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف نے ایمر جنسی میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے اورسات ستمبر سے دیگر ڈیوٹی جن میں ای پی آئی پروگرام سمیت پولیو مہم کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

آواز جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاو ن سے آواز ڈسٹرکٹ فورم کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)دیہی سماجی ترقیاتی کونسل کے زیر انتظام آواز جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاو ن سے آواز ڈسٹرکٹ فورم کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا ایجنڈا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی ترمیمی کی بحالی کے حوالہ سے تھا میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کا شرف ثاقب شبیر نے حاصل کیا نعیم اکبر خان جسکانی جنرل سیکریٹری آواز ڈسٹرکٹ فورم ، یوسف گبول نائب صدر آواز ڈسٹرکٹ فورم ، عبدالکریم ڈمرہ اطہر سلیم ممبر آواز ڈسٹرکٹ فورم ، ، اقبال بی بی شہناز بی بی ،ممبر آواز ڈسٹرکٹ فورم ثاقب شبیر پروگرام آفیسر کمیونٹی ایڈ ، طاہرہ عثمان ممبر آواز ڈسٹرکٹ فورم ، مہوش جمیل فوکل پرسن آواز آگاہی سنٹر نے شرکت کی نعیم اکبر خان جسکانی جنرل سیکرٹری آواز ڈسٹرکٹ فورم نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پاکستان کے آئین کی شق 32کے تحت مقامی حکومتوں کے ڈھانچے میں ہر سطح پر خواتین کسان ورکرز اور اقلیتوں کی موئثر نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اپنی حلقوں میں اپنی بھر پور نمائندگی سے مشروت کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ان انتخات میں آزادانہ اور منصافانہ شرکت کا موقع مل سکے۔لیکن حالیہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی ) ٓرڈیننس 2015 کے تحت درج ذیل مخصوص نششتوں پر انتخابات بالواسطہ ان ڈائریکٹ ہونگے خواتین 2 کسان \ مزدور 1 غیر مسلم اقلیت 1 اور نوجوان 1 اس طرح سے معاشرے کے پسماندہ گروپس کو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ہم اس ترمیم آرڈیننس کو متعارف کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں جس سے یونین کونسل کی سطح پر مخصوص نششتوں پر برا ہ راست انتخابات کو ختم کردیا گیا ہے یہ نہ صرف آئین پاکستان کے خلاف قدم ہے بلکہ موشرے کے مختلف گروپس کو مقامی حکومتوں میں شرکت کے عمل سے روکنا ہے جن میں خاص طور پر خواتین نوجوان اور اقلیتیں شامل ہیں اس طریقہ انتخابات سے نچلی سطح پر جمہوری عمل اور جمہوری ادارے کمزور ہونگے ۔پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن ، جو کہ حکومت پنجاب کا خواتین ترقی کا ایک فعال ادارہ ہے سے التماش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو پنجاب کے ساتھ اٹھائے اور اس سلسلے میں خواتین اور اقلیتوں کے وسیع تر مفاد میں اس مذکورہ �آرڈیننس کی واپسی کا مطالبہ کرے ہمیں امید ہے حکومت پنجاب بالخصوص خواتین کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے ان کی سیاسی عمل میں براہ راست شرکت کو ممکن بنائے گی جو انک خواتین کی بااختیاری کے پیکج کا ایک اہم جز ہے۔

راجن پور،بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم کی مالی امداد ہڑپ کر نے پر مستحق خواتین سراپاء احتجاج

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم کی مالی امداد ہڑپ کر نے پر مستحق خواتین سراپاء احتجاج ،ڈاکخا نے کے عملہ پر شناختی کارڈ لے کر امدادی رقم خورد برد کر نے کاالزام چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم فوری طور پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقہ فتح پور،سکھانی والا،ونگ کی مستحق خواتین ارشاد مائی،وسو مائی ،حسینہ بی بی،گل خاتون ،شائستہ بی بی ،سعیدہ بی بی ،عمرانہ بی بی ،صاحب خاتون سمیت درجنوں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ تین سال قبل اُنہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ بے نظیر ڈیبٹ کارڈ ملے گا جس سے وہ اپنی امدادی رقم اے ٹی ایم مشین سے حاصل کرسکیں گی مگر تاحال اُنہیں اے ٹی ایم کارڈ نہیں دیئے گئے اب ڈاکخانوں میں اُن کی امدادی اقسا ط آچکی ہیں جس پر ڈاکخا نہ عملہ نے پہلے کی طرح لوٹ مار شروع کررکھی ہے تین اقسا ط کی بجائے مستحق خواتین کو صرف ایک قسط دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جبکہ اُسی ایک قسط پر ڈاکئے پانچ سورو پے فی فارم رشوت وصول کررہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکئے حیلہ بہا نوں سے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر مستحقین کوایک امدادی قسط کی رقم دے کر باقی رقم ہڑپ کررہے ہیں اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان اور چئیر پرسن پروگرام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور کرپٹ ڈاکخا نہ عملہ کے خلاف کاروائی کر کے خورد برد کی گئی امدادی اقسا ط دلوانے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب ترجمان پوسٹ آفس راجن پور کا کہنا تھا کہ وہ فی یونین کونسل حصہ اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں اس لئے کوئی اُن کا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔

محکمہ خزا نہ راجن پور کے آڈیٹرز نے بل پاس کر نے کے نرخ مقرر کرلئے ،شہریوں سرکاری ملازمین کو پریشا نی کاسامنا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ خزا نہ راجن پور کے آڈیٹرز نے بل پاس کر نے کے نرخ مقرر کرلئے ،شہریوں سرکاری ملازمین کو پریشا نی کاسامنا تفصیلات کے مطابق محکمہ خزا نہ راجن پور کے آڈیٹرز نے مختلف سرکاری بلو ں سمیت سرکاری ملازمین سے پینشن کی فائلیں کرا نے سمیت متعدد کاموں کے بدلے رشوت وصولی جاری ہے کرپشن کے خلاف مہم کے باوجود دھڑلے سے سرکاری بلوں پر فی صد کے حساب سے رشوت وصول کی جارہی ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری ملاز مین بلوں کی منظوری کے بدلے شہریوں سے رشوت کی رقمیں وصول کررہے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور رشوت وصولی کا قلع قمع کرا نے کا مطالبہ کیا ہے

راجن پور بھر میں تجاوزات کی بھر مار ،شہری آمدورفت کے لئے پریشان

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور بھر میں تجاوزات کی بھر مار ،شہری آمدورفت کے لئے پریشان ،صدر بازار سمیت تمام بازار تجاوزات سے سکڑ گئے پختہ سڑکات پر دو کانداروں نے سامان سجا دیا ڈی سی او راجن پور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکا مات جاری کرکے شہریوں کی مشکل حل کریں شہریوں محمد احسن فرید،عدنان علی،محمد مصطفی،نعیم اکبر ،غلام حسین ،اعجاز حسین ،عبیداللہ ،جلیل احمد ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کی صدر بازار ،سرکلرروڈ ،مزاری مارکیٹ ،کچہری چوک ،جیل روڈ،گبول مارکیٹ ،ضیاء شہید روڈ،جنرل بس اسٹینڈ،عاقل پور روڈسمیت دیگر پر تجاوزات مافیا نے مکمل قبضہ جما رکھا ہے دوکانداروں نے اپنی دوکانو ں کاسامان پختہ روڈ ز پرسجا رکھا ہے رہی سہی کسر ہتھ ریڑھی بانوں اور موٹر سائیکل رکشہ والوں نے پوری کردی ہے ان بازاروں سے شہریوں کا گذرنا محال ہو چکا ہے شہریو کے مطابق ٹی ایم اے کے آفیسران کو متعدد بار صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا مگر عمل در آمد نہ ہوا شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

راجن پور ،کچہری چوک تا تھا نہ سٹی چوک سڑک کی تعمیر سست روی کاشکار ،سڑک کے ذریعہ آمدورفت نہ ہو نے سے اہل علاقہ کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،کچہری چوک تا تھا نہ سٹی چوک سڑک کی تعمیر سست روی کاشکار ،سڑک کے ذریعہ آمدورفت نہ ہو نے سے اہل علاقہ کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اسی سڑک پرمختلف سرکاری دفاتر قائم ہیں جس سے ضلع بھر سے آنے والے سائلین بھی مشکلات کا شکار ہیں علاقہ مکینوں امان اللہ خان ،واحد حسین ،سجاد احمد ،محمد عارف ،صابر حسین ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوماہ پہلے اس سڑک کے ٹینڈرز کئے گئے اور کنٹریکٹر کوورک آرڈر بھی جاری کردیئے گئے تھے مگر کنٹریکٹر مذکور جان بوجھ کر سڑک کی تعمیر میں تاخیر سے کام لے رہا ہے جس سے ضلع کچہری سمیت سرکاری دفاتر نادرا،تعلیم،خزانہ،محکمہ ریو نیو ،سوشل ویلفئیر دفتر ،محکمہ جنگلات ودیگر کو آنے والے سائلین مشکلات سے دوچار ہیں اس طرح مختلف کالو نیو ں کے مکین بھی آمدروفت کے لئے پریشان ہیں اُنہوں نے ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسلم لیگ ن نے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم این اے مسلم لیگ ن ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے وہ وقت دُور نہیں جب پیارے وطن سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر مکمل ہونے سے راجن پور میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اِن خیالا ت کااظہاراُنہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنان اوراپنے گروپ کے سپورٹران سے گفتگو کرتے ہوئے کیااُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کوسیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنا نے کے لئے اربوں روپوں کی لاگت سے واٹر چینلز تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے رودکوہی کے پانی کو نہ صرف محفوظ راستوں سے دریا میں ڈالا جائیگا بلکہ اسے نہروں کے ذریعے قابلِ استعمال بھی بنایا جائیگا اُن کا کہناتھا کہ ہر سیلاب متاثرکواُس کے ہو نے والے نقصان کا آزالہ حکو مت پنجاب کریگی اس حوالے سے سروے لسٹوں کے کام مکمل ہوتے ہی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائیگااُن کا کہنا تھا کہ بطور ایم این اے اُنہوں نے کروڑوں روپوں کے تعمیراتی پراجیکٹ مکمل کرائے انشاء اللہ عوامی خد مت کے اس سفر کو جاری رکھیں گے اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابا ت میں مضبوط اور باکردار اُمیدوارسامنے لائیں گے ۔

راجن پور بھر میں حکو مت پنجاب کی ہدایات پر نابینا افراد کی رجسٹریشن کاعمل تیزی سے جاری ہے شازیہ نواز خا ن

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور بھر میں حکو مت پنجاب کی ہدایات پر نابینا افراد کی رجسٹریشن کاعمل تیزی سے جاری ہے سیکریٹریز یو نین کو نسلز نابینا افراد کی رجسٹریشن میں محکمہ سوشل ویلفئیر کاساتھ دیں تاکہ معاشرے کے محروم طبقہ کو اُن کے حقوق کی جلد ازجلد فراہمی کا سلسلہ شروع ہو سکے ان خیالات کااظہار ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ شازیہ نواز خا ن نے سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ضلع بھر کے سیکریٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس میٹنگ میں اے ڈی ایل جی محمد یعقوب خان شیروانی ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر تہمینہ امیر گورمانی ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ڈی اوسوشل ویلفئیر کا کہنا تھا کہ نا بینا افراد کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھرپور مہم جاری ہے اب تک ضلع بھر کے 128 مردوخواتین نا بیناؤں کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے اُنہوں نے معاشرے کے ہر طبقہ ء فکر پر زور دیا کہ وہ نابینا افراد کی رجسٹریشن میں کردار ادا کریں ۔

پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ظہور حسین

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوام سے ڈائریکٹ رابطے کے لئے اپنی آفیشل فیس بک سماجی ویب سائٹ پر ایک گھنٹہ موجود رہیں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے اور ان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین نے ضلع بھر کے ای ڈی اوز اور ڈی اوز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے بھر کو مسائل سے پاک اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ پنجاب حکومت صاف پانی کے منصوبوں ،دیہی علاقوں میں روڈز کی تعمیر، سکولوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ترقیاتی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

کوئی بچہ پولیو مہم کے دوران ویکسین پینے سے رہ نہ جائےظہور حسین

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) کوئی بچہ پولیو مہم کے دوران ویکسین پینے سے رہ نہ جائے ،تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور بچوں کے والدین کو چاہیے کہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس قومی فریضہ کو کامیاب بنائیں ،اس سلسلہ میں ضلعی انتطامیہ کا بھر پور تعاون رہے گا اور سیکٹرز انچارج اپنی مانیٹرنگ کو مزید سخت کریں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین نے پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس قومی مہم میں 980ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں زونل سپر وائزر 48،ایریا انچارج 174،موبائل ٹیمیں 841،فکسڈ ٹیمیں65اور ٹرانسپورٹ ٹیمیں 74کام کریں گی۔یہ تین روزہ مہم 14ستمبر سے 16ستمبر تک جاری رہے گی۔جس کا باقاعدہ افتتاح ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 12ستمبر کو کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ، ای ڈی او صحت ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندہ گان،سیکٹرز انچارجز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Saturday, 5 September 2015

بجلی میٹرز کی کیمرہ ریڈ نگ ،بجلی چور وں کیساتھ ساتھ کرپٹ واپڈااہلکار بھی پریشا نی سے دوچار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بجلی میٹرز کی کیمرہ ریڈ نگ ،بجلی چور وں کیساتھ ساتھ کرپٹ واپڈااہلکار بھی پریشا نی سے دوچار ،میٹرز ریڈرز کی اس حوالے سے ٹریننگ مکمل تفصیلات کے مطابق یوایس ایڈ کی جانب سے دباؤ بڑھنے پر میپکو ملتان نے بھی کیمرہ ریڈ نگ کی پریکٹس کاباقاعدہ کا آغاز کیا جارہا ہے اس حوالے سے میپکو ملتان کے میٹر ریڈرز کی ٹریننگ مکمل کردی گئی ہے جبکہ میٹر ریڈرز کو کیمرے بھی دے دیئے گئے ہیں واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ماہ بیج ایک سے تیس تک کی ریڈ نگ کیمرہ کیساتھ بھیجی جائیگی جس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے دوسری جا نب کیمرہ ریڈ نگ کا نظام شروع ہو نے سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں کی بھی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

راجن پور بھر کے اکثر پرائمری سکولوں کے راستوں کی حالت ناگفتہ بہ ،اساتذہ اور طلباء وطالبات کھیتوں سے گذر کر جانے پر مجبور ڈی سی او

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور بھر کے اکثر پرائمری سکولوں کے راستوں کی حالت ناگفتہ بہ ،اساتذہ اور طلباء وطالبات کھیتوں سے گذر کر جانے پر مجبور ،ڈی سی اوراجن پور نوٹس لے کر اس مسئلہ کو حل کرائیں تفصیلات کے مطابق راجن پور ،جام پور اور روجہان کے کم وبیش پانچ سو سے زائد پرائمری اسکولز ایسے ہیں جہاں تک پہنچنے کے لئے اساتذہ اور بچے کھیتوں سے گذر کراسکول پہنچتے ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ اور طلباء وطالبات کو بھی سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے بارش کے ایام میں تکلیف اور بھی بڑھ جاتی ہے عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور سے اس صورتحال کے حل کا مطا لبہ کیا ہے ۔

کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی ظہورحسین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پنجاب حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیراہے۔ زرعی ڈیلرکاشتکاروں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق کھاد، بیج اور زرعی ادویات فروخت کریں ۔ جعلی اور زائدالمعیاد زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ یہ باتیں ڈی سی او ظہورحسین نے کسان بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں ڈی پی او زاہد محمودگوندل،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان، اے ڈی سی ، ای ڈی او زراعت، زرعی ڈیلروں ، زمینداروں اور کاشتکاروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی ۔ اجلاس میں پانی و بجلی کے مسائل کے بارے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔ جس پر ڈی سی او نے حل طلب تجاویز کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن پا کستا ن آ ر می چیف جنر ل را حیل شر یف نے ضر ب عضب آ پر یشن کا میا ب کر کے پا کستا نیو ں کے دل جیت لیئے ہیں حا جی عبد الو ہا ب رحما نی

را جن پور (سٹر کٹ رپورٹر ) سیا سی و سما جی شخصیت حا جی عبد الو ہا ب رحما نی نے کہاکہ محسن پا کستا ن آ ر می چیف جنر ل را حیل شر یف نے ضر ب عضب آ پر یشن کا میا ب کر کے پا کستا نیو ں کے دل جیت لیئے ہیں پو ری قوم جنر ل راحیل شر یف اورافوا ج پا کستا ن کو سلا م پیش کر تی ہے اب دہشت گر دو ں کی کمر ٹو ٹ چکی ہے ضر ب عضب کی تا ر یخی کا میا بی کے ثمر ات قوم کو مل ر ہے پہلے بیر و نی سر ما یہ کا ر پا کستا ن میں سر ما یہ کا ر ی سے ڈ ر تے تھے اب جنر ل ر احیل شر یف نے عظیم کا میا بیا ں سمٹیے ہو ئے و طن عز یز کو امن کا گہو ار ہ بنا د یا ہے الحمد اللہ اب بیر و ن مما لک کے سر ما یہ کا ر پا کستا ن میں ار بو ں ڈ الر کی سر ما یہ کا ر ی کر ر ہے ہیں یہ سب امن وامان کا نتیجہ ہے پا کستا ن تر قی یا فتہ اور امن واما ن کا مر کز بننے جا ر ہا ہے افو اج پا کستا ن و طن عز یز سے د ہشت گر دو ں اور سما ج د شمن عنا صر کا قلع قمع کر دم لیں گے قوم محسن پا کستا ن آ رمی چیف جنر ل را حیل شریف اور تما م افو ا ج پا کستا ن کے سا تھ شا نہ بشا نہ کھڑ ی ہیں

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے ملک رسول بخش

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے پر ڈرائیونگ لائسنس گھر پر پہنچایا جائے گا یہ بات راجن پور ٹریفک پولیس کے انچارج ملک رسول بخش نے مقامی صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ سسٹم کو کمپیوٹررائز کر کے آن لائن کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے تین ڈاکٹر اس مقصدکیلئے تعینات کیے گئے ہیں طریقہ کار کو انتہائی صاف و شفاف بنا دیا گیا ہے معیار اور تمام ٹیسٹ کلیئر کرنے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس ان کے گھر کے پتے پر ٹی سی ایس کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم قیمتی جانوں کا تحفظ بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ راجن پور میں رات گیارہ بجے تک ٹریفک اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رشوت اور دیگر شکایات کے ازالے کیلئے ان سے رابطہ کریں جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا

را جن پور ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹے کا بہیمانہ قتل

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اشتہاری ملزمان کی راجن پور کے نواح میں کاروائی ، ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹے کا بہیمانہ قتل جبکہ نانا کو شدید زخمی کر دیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایس ڈی پی او آصف رشید موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ کے نواحی علاقہ موضع تونگ میں مسماۃ امینہ کے خاندان کے افراد کو شبہ تھا کہ اس کے اپنے ہمسائے طارق کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اس شک کی بنا پر انہوں نے امینہ کو قتل کر کے اس کی نعش دریا میں بہا دی تھی جس پر طارق اور اس کا خاندان وہاں سے نقل مکانی کر کے مٹھن کوٹ کی نواحی بستی کراچی میں رہائش ہو گیا ۔اسی دوران صلح کی کئی کوشیشیں کار گر ثابت نہ ہوسکیں وقوعہ کے وقت طارق کا باپ نور عالم اور بھائی غلام یاسین اپنے نانا شاہ بخش کے بیٹے کی پیشی کیلئے راجن پور آ رہے تھے کہ 5موٹر سائیکلوں پر سوار 12ملزمان جن پر زیادہ اشتہاری ملزمان ہیں نے عاقل پور کے قریب ان پر فائرنگ کر دی ۔جس پر وہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے اور نور عالم اور اس کا 18سالہ جواں سال بیٹا غلام یاسین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ شاہ بخش کے ہاتھ پر گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ملزمان نے ہلاک ہونے کے بعد بھی نور عالم کے منہ میں فائر کیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔زخمی شاہ بخش کو راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ۔ پولیس نے ملزمان قائم،قربان،میرو،اخلاق،رہب،واراقوام جتوئی اور لڑکیوں کے بھائیوں ریاض اور اعجاز سمیت بارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ڈی پی او آصف رشید تفتیش کے تمام مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں ان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے کئی جگہوں پر چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا بتایا گیا ہے کہ قائم،دار،ریاض اور میرو وغیرہ اشتہاری ہیں جن کے خلاف سنگین مقدمات درج ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک پولیس کو کامیابی نہیں ملی۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers