راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان
گورچانی نے کہا کہ پنجاب اس وقت تمام شعبوں میں وزیر اعلی پنجاب کی قیادت
میں نہایت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔خاص طور پر صحت، تعلیم،
ٹرانسپورٹ، سیکورٹی، عوام کو خالص غذائی اشیاء کی فراہمی، زراعت اور صاف
پانی کی یقینی فراہمی سر فہرست ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب
اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب
نے محمد شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی درخواست پے دیہی
روڈز پروگرام کے تحت 2روڈز داجل سے نوا شہر اور اڈا عابد آباد سے ملکانی تک
روڈز کی منظوری دے دی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان
کردہ تاریخی زرعی پیکج سے نہ صرف ملک میں خوشحالی آئے گی بلکہ کسان کی حالت
مزید بہتر اور زرعی شعبے میں انقلابی مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ کسانوں
کے لئے بلا سود قرضے زرعی مشینری پر ٹیکس میں نمایاں چھوٹ چھوٹے کسانوں کے
لئے 5 ہزار فی ایکڑ نقد رقم کی فراہمی ، کھاد کی بوری پر پانچ سو روپے کی
رعایت ، فصلوں کی انشورنس ، ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے
بلا سود قرضے کی فراہمی موجود حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment