راجن پور (ڈسٹرکٹ رپور ٹر ) کوئی بچہ پولیو مہم کے دوران ویکسین پینے سے
رہ نہ جائے ،تمام مکاتب فکر کے لوگوں اور بچوں کے والدین کو چاہیے کہ پولیو
مہم کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اس قومی فریضہ کو کامیاب بنائیں ،اس
سلسلہ میں ضلعی انتطامیہ کا بھر پور تعاون رہے گا اور سیکٹرز انچارج اپنی
مانیٹرنگ کو مزید سخت کریں ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین نے پولیو
مہم کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر
عبداللہ جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس قومی مہم میں 980ٹیمیں حصہ
لے رہی ہیں جن میں زونل سپر وائزر 48،ایریا انچارج 174،موبائل ٹیمیں
841،فکسڈ ٹیمیں65اور ٹرانسپورٹ ٹیمیں 74کام کریں گی۔یہ تین روزہ مہم
14ستمبر سے 16ستمبر تک جاری رہے گی۔جس کا باقاعدہ افتتاح ڈی ایچ کیو ہسپتال
میں 12ستمبر کو کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ، ای ڈی
او صحت ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندہ گان،سیکٹرز انچارجز اور دیگر
متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
0 comments:
Post a Comment