راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)دیہی سماجی ترقیاتی کونسل کے زیر انتظام آواز
جوابدہی پروگرام کے تحت عورت فاؤنڈیشن کے تعاو ن سے آواز ڈسٹرکٹ فورم کی
ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا ایجنڈا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی
ترمیمی کی بحالی کے حوالہ سے تھا میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا
جس کا شرف ثاقب شبیر نے حاصل کیا نعیم اکبر خان جسکانی جنرل سیکریٹری
آواز ڈسٹرکٹ فورم ، یوسف گبول نائب صدر آواز ڈسٹرکٹ فورم ، عبدالکریم ڈمرہ
اطہر سلیم ممبر آواز ڈسٹرکٹ فورم ، ، اقبال بی بی شہناز بی بی ،ممبر
آواز ڈسٹرکٹ فورم ثاقب شبیر پروگرام آفیسر کمیونٹی ایڈ ، طاہرہ عثمان ممبر
آواز ڈسٹرکٹ فورم ، مہوش جمیل فوکل پرسن آواز آگاہی سنٹر نے شرکت کی نعیم
اکبر خان جسکانی جنرل سیکرٹری آواز ڈسٹرکٹ فورم نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ
پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پاکستان کے آئین کی شق 32کے تحت مقامی
حکومتوں کے ڈھانچے میں ہر سطح پر خواتین کسان ورکرز اور اقلیتوں کی موئثر
نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اپنی حلقوں میں اپنی بھر پور نمائندگی
سے مشروت کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ان انتخات میں آزادانہ اور
منصافانہ شرکت کا موقع مل سکے۔لیکن حالیہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی )
ٓرڈیننس 2015 کے تحت درج ذیل مخصوص نششتوں پر انتخابات بالواسطہ ان
ڈائریکٹ ہونگے خواتین 2 کسان \ مزدور 1 غیر مسلم اقلیت 1 اور
نوجوان 1 اس طرح سے معاشرے کے پسماندہ گروپس کو مقامی حکومتوں کے
انتخابات میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ہم اس ترمیم آرڈیننس کو متعارف کرنے
کی شدید مخالفت کرتے ہیں جس سے یونین کونسل کی سطح پر مخصوص نششتوں پر برا ہ
راست انتخابات کو ختم کردیا گیا ہے یہ نہ صرف آئین پاکستان کے خلاف قدم ہے
بلکہ موشرے کے مختلف گروپس کو مقامی حکومتوں میں شرکت کے عمل سے روکنا ہے
جن میں خاص طور پر خواتین نوجوان اور اقلیتیں شامل ہیں اس طریقہ انتخابات
سے نچلی سطح پر جمہوری عمل اور جمہوری ادارے کمزور ہونگے ۔پنجاب کمیشن آن
اسٹیٹس آف وومن ، جو کہ حکومت پنجاب کا خواتین ترقی کا ایک فعال ادارہ ہے
سے التماش کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو پنجاب کے ساتھ اٹھائے اور اس سلسلے
میں خواتین اور اقلیتوں کے وسیع تر مفاد میں اس مذکورہ �آرڈیننس کی واپسی
کا مطالبہ کرے ہمیں امید ہے حکومت پنجاب بالخصوص خواتین کی معاشی اور
معاشرتی ترقی کے لئے ان کی سیاسی عمل میں براہ راست شرکت کو ممکن بنائے گی
جو انک خواتین کی بااختیاری کے پیکج کا ایک اہم جز ہے۔
0 comments:
Post a Comment