راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،سیلاب سے تباہ حال مکا نات اور فصلات کا
معاوضہ نہ ملنے پر یو نین کونسل بیٹ سونتراکے کسا نوں کا احتجاج ، رہ جانے
والے مواضعات بھی سروے میں شامل کئے جائیں ،کسانوں کا مطا لبہ سیلاب
متاثرین نے چوک الہ آباد سے ڈی سی او دفترتک احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق
یونین کونسل بیٹ سو نترا کے مواضعات تو نگ ،بیٹ واگوڑسمیت دیگر کے سیلاب
متاثرین نے اُن کے مواضعات کو سروے میں شامل نہ کر نے اور تباہ حال مکا نات
اور فصلات کا معاوضہ نہ دینے پر حکو مت پنجاب اور ضلعی انتظا میہ کے خلاف
مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت صدر ایگری فورم جنو بی پنجاب راؤ افسر علی نے
کی کسانوں نے ڈی سی او کے دفتر کے مرکزی دروازے کے سامنے دھر نادیا صدر
ایگری فورم جنو بی پنجاب راؤ افسر علی ،رشید جتوئی ،فیاض جتوئی سمیت دیگر
سیلا ب متاثرہ کسا نوں کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد نہ ہی انہیں خیمہ جات
اور راشن سمیت دیگر امدادی سا مان فراہم کیا گیا ہے عملہ ریو نیو ودیگر
سرکاری اہلکاروں نے ٹینٹ اور راشن سامان نہ صرف بااثر افراد کے ڈیروں پر من
پسند لوگوں میں تقسیم کیا بلکہ کئی مواضعات کاسا مان دیگر علاقوں میں
فروخت کیا جاتا رہا ہم حقدار متاثرین ضلعی انتظا میہ کی امداد سے محروم رہے
اب حکو مت پنجاب کے امدادی سروے میں اُن کے مواضعات شامل نہ کر کے اُن کے
ساتھ ظلم کیا گیا ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظا میہ ہرسال سیلاب کی
تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے فوری طور پر فلڈ بند کی تعمیر کاکام شروع
کرائے سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ جب سے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ہے
سات سال سے بچاؤ بند کی تعمیرت کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں مگر تاحال
سیلاب سے بچاؤ کے لئے فلڈ بند تعمیر نہیں کیا گیا ہے ہرسال سیلاب سے تباہ
کاریوں نے اُن کی کمر توڑ کررکھ دی ہے کسانوں نے تقریباً ایک گھنٹہ تک
احتجاج کیا مظاہرین نے مسلم لیگ ن کی حکو مت کے خلاف نعرے لگائے انہوں نے
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی جی پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ
فوری طور پر اُن کے مواضعات امدادی سروے میں شامل کر کے اُنہیں مکانات اور
فصلات کا معاوضہ فراہم کیا جائے دوسری جانب ڈی سی او نے کسا نوں کے مطالبات
کے حل کے لئے ڈی اوسی کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔
0 comments:
Post a Comment