Feature Top (Full Width)

Sunday, 20 September 2015

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی ظہور حسین

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او ظہور حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی ۔ٹی ایم اوز عید گاہوں کے راستوں کی مکمل صفائی کریں اور عید قربانی کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے لئے ایمر جنسی طور پر عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور ناجائز تجاوزات بلا تفریق فوری طور پر ہٹائے جائیں۔تمام علماء کرام اپنی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں ۔ضلع راجن پور امن کی ایک مثال ہے۔شر انگیز تقاریر سے گریز کیا جائے۔یہ باتیں ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،پولیٹیکل اسسٹنٹ عامر منیر،ضلعی افسران ،مسلم لیگی راہنماء،انجمن تاجران، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی او نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن کو خراب کرنے والے دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھیں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلع راجن پور کی پولیس الرٹ ہے۔اور انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح یہ ضلع امن کا گہوارا ہو گااور تخریب کاری سے نمٹنے کے لئے پولیس چوکس ہے۔اجلاس میں علماء کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers