راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور اور
نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں
سوشل ویلفیر آفس میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔اور تمام این جی اوز شہری
اور دیہی علاقوں میں رجسٹریشن کے لئے لوگوں کو آگاہ کریں اور پولیو کی
آگاہی مہم کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی
ڈی اصغر جلبانی ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او تہمینہ دلشاد نے
ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرائیں اور
حکومت پنجاب مالی امداد کرے گی اور تعلیم یافتہ نابینا اور معذورافراد کو
ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔ اس سمینار میں این جی اوز کے نمائندہ گان اور
تحصیل ا یڈوائزر محتسب پنجاب ایاز کھوکھر بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment