راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،کچہری چوک تا تھا نہ سٹی چوک سڑک کی تعمیر
سست روی کاشکار ،سڑک کے ذریعہ آمدورفت نہ ہو نے سے اہل علاقہ کو مشکلات
کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اسی سڑک پرمختلف سرکاری دفاتر قائم ہیں جس سے ضلع
بھر سے آنے والے سائلین بھی مشکلات کا شکار ہیں علاقہ مکینوں امان اللہ خان
،واحد حسین ،سجاد احمد ،محمد عارف ،صابر حسین ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے مزید کہا کہ دوماہ پہلے اس سڑک کے ٹینڈرز کئے گئے اور کنٹریکٹر
کوورک آرڈر بھی جاری کردیئے گئے تھے مگر کنٹریکٹر مذکور جان بوجھ کر سڑک کی
تعمیر میں تاخیر سے کام لے رہا ہے جس سے ضلع کچہری سمیت سرکاری دفاتر
نادرا،تعلیم،خزانہ،محکمہ ریو نیو ،سوشل ویلفئیر دفتر ،محکمہ جنگلات ودیگر
کو آنے والے سائلین مشکلات سے دوچار ہیں اس طرح مختلف کالو نیو ں کے مکین
بھی آمدروفت کے لئے پریشان ہیں اُنہوں نے ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے
کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment