Feature Top (Full Width)

Tuesday, 15 September 2015

راجن پور،بااثر اشتہاری ملزمان نے میٹرک کی کنواری طالبہ کودن دیہاڑے اغواء کرلیا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،بااثر اشتہاری ملزمان نے میٹرک کی کنواری طالبہ کودن دیہاڑے اغواء کرلیا ،پانچ ماہ تک ظلم وزیادتی کرتے رہے ،لڑکی پانچ ماہ کی حاملہ ہوگئی ،رہائی پاکر گھر پہنچنے والی متاثرہ لڑکی انصاف کے حصول کے لئے ڈی پی او کے دفتر پہنچ گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ہمیں انصاف دلائیں متا ثرہ خاندان کی اپیل تفصیلات کے مطا بق راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ ر باعیت کی میٹرک کی طالبہ شہناز کو چار ملزمان عبدالستار وغیر ہ نے دن دیہاڑے اُس وقت اغواء کرلیا جب وہ فاضل پور سکول سے گھر واپس جارہی تھی بوڑھے غریب والدین پانچ ماہ تک اپنی اکلوتی بیٹی کو تلاش کرتے رہے مگر اُس کہیں سراغ نہ ملا آخر ایک روز مغویہ شہناز ملزموں کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئی جس نے بوڑھے والدین کو ظلم کی داستان سنائی فاضل پور پولیس نے مقدمہ تودرج کرلیا مگر بااثر ملزمان کو ایک ہفتہ ہوگیا گرفتار نہ کیا بوڑھے والدین اپنی بیٹی کو لے کر انصاف کے حصول کے لئے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر راجن پور کے پاس پہنچے والدرحم حسین کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب اور ضعیف ہیں وہ بااثر ملزمان کا مقا بلہ کر نے کی سکت نہیں رکھتے اس لئے اُن کی وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ وہ انہیں انصاف دلوائیں والدہ نے بھی ہاتھ جوڑ کر بیٹی کے لئے انصاف طلب کیا متاثرہ لڑکی شہناز کا کہنا تھا کہ ملزمان اُسے اغواء کر کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ شہر سلطان لے گئے جہاں ایک مکان میں قید رکھ کر اُس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے ہیں جس سے وہ اب پانچ ماہ کی حاملہ بھی ہوچکی ہے حوا کی بیٹی کے ساتھ ظلم کے خلاف آواز بلند کر نے کے لئے بستی کے دیگر لوگوں نے بھی احتجاج کیا متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے انصاف اور جا نی تحفظ دینے کی اپیل کی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers