Feature Top (Full Width)

Tuesday, 15 September 2015

کھادوں کا استعمال سفارشات کی روشنی میں کیا جائےڈاکٹر عباس عزیز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صحت مند فصل اور منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوازن اورمتناسب استعمال ضروری ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ کھادوں کا استعمال تجزیہ اراضی کے نتیجے مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں کیا جائے۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی بلامعاوضہ تجزیہ اراضی کی سہولت کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہر ڈاکٹر عباس عزیز نے موضع ہیڈ باگومیں کاشتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاشتکاراپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں تاہم ضرورت اس امرکی ہے جدید پیداوری ٹیکنالوجی کا استعمال بہترمنصوبہ بندی سے کیاجائے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر زوردیتے ہوئے کہا کہ زرعی مداخل کے غلط طریقہ استعمال کے باعث ان کا بیشتر حصہ ضائع ہونے کی وجہ سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ اور منافع میں کمی ہوجاتی ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ زرعی مداخل کو ماہرین کے مشورہ سے استعمال کیا جائے۔ اور ہر مرحلہ پر فصل کی بھرپورنگہداشت کیا جائے۔ اس سے قبل فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ضلعی آفیسرشیراز اشرف نے کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فوجی فرٹیلائزرکمپنی اپنے ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے ڈیلرنیٹ ورک کے زریعے تمام کھادوں کی کاشتکاروں کو بروقت فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ ایف ایف سی اپنے قیام سے ہی کاشتکاروں کو کھادوں کی تقسیم وترسیل کے ساتھ ساتھ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہر قسم کی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔اس سلسلے میں کاشتکاروں کے اجتماعات اورسیمینارزکا انعقاد کیا جاتاہے اور مختلف فصلوں پر نمائشی پلاٹ لگا کر کاشتکاروں کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔ لہذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ جدید طریقہ کاشت کو اپنائیں تاکہ پیداواراور آمدن میں اضافہ ہوسکے ۔ایف ایف سی کے زرعی ماہرین کاشتکاروں کی رہنمائی کے دن رات مصروف عمل ہیں ۔کاشتکاروں کو بھی چاہئے کہ وہ ایف ایف سی زرعی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھاکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers