راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم کی مالی امداد ہڑپ
کر نے پر مستحق خواتین سراپاء احتجاج ،ڈاکخا نے کے عملہ پر شناختی کارڈ لے
کر امدادی رقم خورد برد کر نے کاالزام چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ اسکیم
فوری طور پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقہ فتح پور،سکھانی
والا،ونگ کی مستحق خواتین ارشاد مائی،وسو مائی ،حسینہ بی بی،گل خاتون
،شائستہ بی بی ،سعیدہ بی بی ،عمرانہ بی بی ،صاحب خاتون سمیت درجنوں خواتین
نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ تین سال قبل اُنہیں یقین دہانی
کرائی گئی کہ بے نظیر ڈیبٹ کارڈ ملے گا جس سے وہ اپنی امدادی رقم اے ٹی ایم
مشین سے حاصل کرسکیں گی مگر تاحال اُنہیں اے ٹی ایم کارڈ نہیں دیئے گئے اب
ڈاکخانوں میں اُن کی امدادی اقسا ط آچکی ہیں جس پر ڈاکخا نہ عملہ نے پہلے
کی طرح لوٹ مار شروع کررکھی ہے تین اقسا ط کی بجائے مستحق خواتین کو صرف
ایک قسط دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جبکہ اُسی ایک قسط پر ڈاکئے پانچ سورو پے
فی فارم رشوت وصول کررہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکئے حیلہ بہا نوں سے
شناختی کارڈ کی کاپی لے کر مستحقین کوایک امدادی قسط کی رقم دے کر باقی رقم
ہڑپ کررہے ہیں اُنہوں نے وزیراعظم پاکستان اور چئیر پرسن پروگرام سے فوری
طور پر نوٹس لینے اور کرپٹ ڈاکخا نہ عملہ کے خلاف کاروائی کر کے خورد برد
کی گئی امدادی اقسا ط دلوانے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب ترجمان پوسٹ آفس
راجن پور کا کہنا تھا کہ وہ فی یونین کونسل حصہ اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں
اس لئے کوئی اُن کا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔
0 comments:
Post a Comment