راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،دیہی سکولوں میں محکمہ تعلیم کے انتظا می
آفیسران کی ملی بھگت سے مردوخواتین اساتذہ کئی ماہ سے غیر حاضر ،کئی سکولوں
میں خواتین اساتذہ سکولوں میں حاضری لگا کر چلی جاتی ہے اہل علاقہ کا ڈی
سی او راجن پور سے ضلعی سطح پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا مطا لبہ
تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقہ مکینوں محمد احسان ،شاہد حسین ،واحد
بخش، محمد علی ،عبدالستار ودیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اے ای اوز کی
ملی بھگت سے آج بھی پرائمری ومڈل اسکولز کی حالت ناگفتہ بہ ہے کئی کئی ماہ
مردوخواتین اساتذہ سکولوں کارخ نہیں کرتے جس سے دیہی علاقوں میں لٹریسی
ریٹ تاحال نہیں بڑھ سکا ہے جبکہ کئی اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کی خراب
صورتحال کے باعث ڈراپ آؤٹ کی شرح میں بھی کئی گناء اضافہ ہوچکا ہے ایسے میں
اے ای اوز کا کردار انتہائی خراب ہے جو اسکولوں کی چیکنگ اور معیار تعلیم
کی بہتری کے لئے سکولوں کے وزٹ کرنا گوارا نہیں کرتے عوامی وشہری حلقوں نے
ڈی سی او راجن پور سے گرلزوبوائز پرائمری ومڈل سکولوں کی حالت زار کی بہتری
کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment