راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو ر ٹر) عوام کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین
ترجیح ہے۔ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ،معیار اور کوالٹی
پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور ظہور حسین نے حلقہ
این اے 175کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں
۔اس موقع پر مینا جعفر لغاری اپنے وفد کے ہمراہ موجود تھی اور حلقہ 175کے
مسائل کے بارے میں ڈی سی او کو آگاہ کیا۔ڈی سی او نے اس موقع پر آئے ہوئے
سائلوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی سی او نے حلقہ این
اے 175میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں محکمہ بلڈنگ کے افسران کو
ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کریں ۔ڈی سی او نے مینا جعفر لغاری
کی موجودگی میں ان کے حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین
دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرؤف،ای ڈی اوزراعت و پلاننگ ملک سیف
الرحمان،سیاسی سماجی لوگوں کے علاوہ متعلقہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment