Feature Top (Full Width)

Saturday, 5 September 2015

را جن پور ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹے کا بہیمانہ قتل

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )اشتہاری ملزمان کی راجن پور کے نواح میں کاروائی ، ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹے کا بہیمانہ قتل جبکہ نانا کو شدید زخمی کر دیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایس ڈی پی او آصف رشید موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ کے نواحی علاقہ موضع تونگ میں مسماۃ امینہ کے خاندان کے افراد کو شبہ تھا کہ اس کے اپنے ہمسائے طارق کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اس شک کی بنا پر انہوں نے امینہ کو قتل کر کے اس کی نعش دریا میں بہا دی تھی جس پر طارق اور اس کا خاندان وہاں سے نقل مکانی کر کے مٹھن کوٹ کی نواحی بستی کراچی میں رہائش ہو گیا ۔اسی دوران صلح کی کئی کوشیشیں کار گر ثابت نہ ہوسکیں وقوعہ کے وقت طارق کا باپ نور عالم اور بھائی غلام یاسین اپنے نانا شاہ بخش کے بیٹے کی پیشی کیلئے راجن پور آ رہے تھے کہ 5موٹر سائیکلوں پر سوار 12ملزمان جن پر زیادہ اشتہاری ملزمان ہیں نے عاقل پور کے قریب ان پر فائرنگ کر دی ۔جس پر وہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے اور نور عالم اور اس کا 18سالہ جواں سال بیٹا غلام یاسین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ شاہ بخش کے ہاتھ پر گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ملزمان نے ہلاک ہونے کے بعد بھی نور عالم کے منہ میں فائر کیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔زخمی شاہ بخش کو راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ۔ پولیس نے ملزمان قائم،قربان،میرو،اخلاق،رہب،واراقوام جتوئی اور لڑکیوں کے بھائیوں ریاض اور اعجاز سمیت بارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ڈی پی او آصف رشید تفتیش کے تمام مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں ان کی قیادت میں پولیس پارٹی نے کئی جگہوں پر چھاپے مارے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا بتایا گیا ہے کہ قائم،دار،ریاض اور میرو وغیرہ اشتہاری ہیں جن کے خلاف سنگین مقدمات درج ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک پولیس کو کامیابی نہیں ملی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers