راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایگزیکٹو
ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا
۔اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ای ڈی او اصغر جلبانی نے کہا کہ ماحول کہ
بہتری کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جا ئیں ۔موسمیاتی تغیر اور
ماحولیاتی آلودگی کو درخت کم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے شجر
کاری مہم کو کامیاب کریں انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ
ا س مہم کے دوران 33 ہزار سے زائد پودے لگائے گا۔طلعت عباس ڈسٹرکٹ آفیسر
جنگلات نے شرکا کو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں مون سون شجر کاری مہم میں 9
ملین پودے لگائے جائیں گے اور ضلع راجن پور میں 55ہزار پودے لگانے کا ہدف
مقرر کیا گیا ہے جس کو پو راکرلیا جا ئے گا۔ای ڈ ی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ
اصغر جلبانی نے کہا کہ اس شجر کاری مہم کو کامیابی سے چلانے کے لئے سوشل
ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایک بھر پور مہم چلائے گا ۔جس کے لیئے ایک ایکشن پلان
تیا ر کرلیا گیاہے۔اس ایکشن پلان کے مطابق یکم ستمبر کو راجن پور میں شجر
کاری واک ،4ستمبر کوگورنمنٹ پرائمر ی سکول نمبر1میں شجر کاری مہم پر
تقریری مقابلہ اور 8ستمبر کو جامپور میں شجر کاری واک منعقد ہو گی
0 comments:
Post a Comment