Feature Top (Full Width)

Tuesday, 4 August 2015

راجن پور اقبال غونث گیلانی کے خلاف نویں جماعت کے طالب علم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئر مین علماء کونسل پنجاب و ممبر ضلعی مصالحتی کمیٹی راجن پور اقبال غونث گیلانی کے خلاف نویں جماعت کے طالب علم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے متعدد جگہوں پر چھاپے، ملزم روپوش ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق ممتاز مذہبی شخصیت اقبال غونث گیلانی اور اس کے باڈی گارڈ نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1راجن پور نویں جماعت کے طالب علم محمد ایاز ارائیں سکنہ عاقل پور روڈ دبئی کالونی کے رہائشی کو این جی او میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اپنے چوبارے پر لے جا کر اس سے زیادتی کر ڈالی ۔طالب علم کا باپ ملزم اقبال غونث گیلانی کی غونثیہ مسجدکا امام ہے ۔وقوعہ کے روز ملزمان محمد ایاز کو لیکر مختلف علاقوں میں گھومتے رہے پولیس رپورٹ میں محمد ایاز کی عمر 16سال درج ہے ،ملزم اقبال غونث گیلانی اس وقت ضلعی مصالحتی کمیٹی راجن پور کے ممبر ہیں ۔اس سے قبل وہ سابق چیئر مین علماء کونسل پنجاب بھی رہ چکے ہیں پولیس اقبال غونث گیلانی اور ان کے گارڈ کے خلاف مقدمہ نمبر 335بجرم 367A,377 درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers